مالیگاؤں سمیت پورے ملک میں عید کا چاند نظر آگیا ہے


مالیگاؤں: ملک کے مختلف علاقوں سے شوال کا چاند نظر آنے کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد مہاراشٹر و دیگر ریاستوں کی رویت ہلال کمیٹیوں نے اعلان کیا ہے کہ 22 اپریل کو عیدالفطر منائی جائے گی جبکہ ہفتہ کو یکم شوال مقرر ہوگا۔

جبکہ 29 رمضان المبارک کے موقع پر شوال المکرم کے چاند دیکھنے کا انتظام جمعیتہ علماء مالیگاؤں کی جانب سے کیا گیا۔ جمعیتہ دفتر سے متصل مکی منزل پر جمعیتہ علماء کے ذمہ داران نے بعد نماز مغرب چاند دیکھا۔ لہٰذا جس کے بعد مساجد سے باقاعدہ تکبیر اور عیدالفطر کی نماز کے وقت کا اعلان کیا گیا۔ 

جمعیتہ علماء مالیگاؤں کے صدر مفتی اسماعیل قاسمی نے عامتہ المسلمین کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ اور عید کو شان و شوکت مگر احتیاط کیساتھ منانے کی صلاح دی۔ 








 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے