جونا آگرہ روڈ سیمنٹ کنکریٹ روڈ کے دوسرے مرحلہ کا کام سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا ہے
مالیگاؤں(پریس ریلیز) قلب شہر سے گزرنے والا جونا آگرہ روڈ جس پر پچھلے بیس برسوں سے سیاست کی جارہی ہے جس کی تعمیر آج تک ادھوری ہے۔ قلب شہر سے گزرنے والے ممبئی آگرہ نیشنل ہائی وے شہر کیلئے موذی امراض کی آماجگاہ اور جان لیوا بن گیا ہے۔
اس روڈ سے ہر شہری گزرتا ہے اور یقیناً ہر شہری کو اس روڈ کی دھول مٹی گڑھے کی وجہ سے کوئی نہ کوئی بیماری لگ رہی ہے مثلا دھول مٹی سے دمہ کھانسی آنکھوں میں جلن، گڑھوں سے پیٹھ درد منکے کے امراض، حادثات میں معذوری یا جان گنوانا ایک عام سی بات ہوگئی ہے۔
کارپوریشن انتظامیہ اس کام کو تیز رفتاری اور معیار کے ساتھ جلد سے جلد مکمل کریں۔ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے کارپوریشن اور آفسران خوابِ خرگوش میں مست ہے۔ خُدا نَخواسْتَہ کوئی حادثہ ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری کارپوریشن اور اس کے افسران پر ہوگی ۔ اس طرح کے خیالات کا مطالبہ ظہیر احمد پھلی والے نے کیا۔ اور ساتھ ہی انھوں نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو آگرہ روڈ (دیوی کا ملّہ) کے پاس گاڑی احتیاط سے چلانے کی تلقین کریں اور اپنی قیمتی زندگی کو ضائع ہونے سے بچائیں۔
0 تبصرے