کل جماعتی تنظیم سے شہری حالات پر بات چیت کرنے ایس پی اور ڈی واۓ ایس پی جماعت اسلامی کے دفتر پہنچے

 
مالیگاؤں(پریس ریلیز ) 29مارچ 2023ٕ ٕ بدھ کورات دس بجے کل جماعتی تنظیم سے شہری حالات پر گفتگو کرنے کیلئے ایڈیشنل ایس پی اور ڈی واۓ ایس پی جماعت اسلامی کے دفتر پر پہنچے۔ اس موقع پر ڈاکٹر اخلاق احمد نے شہر ایس پی اور ڈی واۓ ایس پی کیلئے استقبالیہ کلمات ادا کیۓ اور میٹنگ کےمقصد کو بتایا اس کے بعد کل جماعتی تنظیم کے تمام اراکین کا مختصر تعارف اکبرسیٹھ اشرفی نےکیا اور کہا کہ کل جماعتی تنظیم مالیگاؤں دو ہزار چھ سے آج تک اپنے موقف پر کام کررہی ہے۔

 میٹنگ سے متعلق ڈی واۓ ایس پی سندھو نے کہا کہ شہر میں ابتک امن وامان برقرار ہے آگے بھی یہ باقی رہے اس کے شہری سطح پر کل جماعتی تنظیم کی مددہمارے ساتھ ضروری ہے۔ اطہراشرفی نے کہاکہ گڑھ یاتراکے لوگ ہمارے شہرسے پرامن طریقے سے گذرجاٸیں اس کلۓ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے کہ کیمرہ لگاٸیں آگرہ روڈ کی ادھوری روڈکوفوری مکمل کیا جاۓ اور انتظامیہ اضافی بندوبست کرے اسی طرح یوسف الیاس نے کہاکہ یہ شہرایساہے کہ دونوں سماج سےملاجلانام بھی شہرکاایک اہم حصہ ہے کہ ایک گلی کانام موہن پیرہے اس شہر میں امن ومان کی برقراری کیلۓ پولس انتظامیہ کوجوضرورت ہوہم کویاد کریں ہم قوم کی خدمت کیلۓ حاضررہیں گے۔


ابتدا ٕ میں شکیل فیضی صاحب نے ایس پی صاحب کا اور یوسف الیاس صاحب نے ڈی واۓ ایس پی کاشالوں کۓ ذریعے استقبال کیا اس میٹنگ کی صدارت جناب فیروزاعظمی نے انجام دی اور کہاکہ اس وقت انتظامیہ خودچل کرہمارے درمیان آٸ ہے یہ شہرکی بھلاٸ کےحق میں ہے شہرسے ہندومسلم تہوار خوشگوارموحول میں انجام پاجاۓ اس کیلۓ ہم سب کو کوشش کرناچاہیۓ ۔ اخیرمیں ایس پی بھارتی نے کہاکہ ہرمرتبہ ہمارے بلانے پرآپ لوگ آتے ہوتوہمارابھی کام ہے کہ ہم چل کرآپ لوگوں سے ملیں مزید کہاکہ جوناخوشگوار واقعات ماضی میں ہوۓ وہ اس مرتبہ نہ ہواس کیلۓ ہمیں کوشش کرناہے۔

اور کل جماعتی تنظیم کےسبھی سدس اس کادھیان دیں تاکہ آنے والی عید اور دوسرے تہوار بھی پرامن ہواور کوٸ واقعہ ایسانہ پیش آۓ جس سے کہ شہرکاامن بربادہو اس میٹگ کی کارواٸ مولاناجمال ناصرایوبی نے چلاٸ قرات مولانا سراج احمد قاسمی نے کی جبکہ تحریک صدارت اکبرسیٹھ اورتاٸید مولاناعبدالرحمن عبدالباری نے کی اس موقع پرصوفی نورالعین صابری ایڈوکیٹ عبدالرحمن انصاری صاحب نصیر انصاری قاری سلمان شاہدفیمس عبدالعظیم فلاحی حافظ ضیإالرحمن اشرفی مولاناسفیان جمالی مولانا حسن ملی فضل الرحمن عبدالباری شیعہ جماعت سےعارف حسین پاپا راجو بھاٸ سلمان بھائی آصف حسین بوہرہ اور شاہد حیسن بوہرہ جماعت سے مولانا حسن کیمپ سے صوفی جمیل ٹیلر شکیل حنیف جمیل مسیح اللہ صابرسیلس مین کے علاوہ دیگراراکین بھی کثیرتعداد میں حاضررہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے