وزارتِ تہذیب و ثقافت حکومت ہند و پاسبان ادب ممبئ کی جانب سے خاتون سوسائٹی ساحر لدھیانوی ایوارڈ سے سرفراز


مالیگاؤں(پریس ریلیز ) وزارتِ تہذیب و ثقافت حکومت ہند اور پاسبانِ ادب ممبئی کی جانب سے مشترکہ طور پر27 نومبر بروز اتوار کی شام، یشونت راؤ چوان پرتشٹھان منترالیہ، ممبئی میں منعقدہ پُر شکوہ تقریب میں شہر علم و ادب مالیگاؤں کے معروف تعلیمی ادارہ خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی کی علمی طبی سماجی و تہذیبی خدمات کے اعتراف میں اسے ساحر لدھیانوی ایوارڈ مع گلہائے محبت مشہور صحافی و محقق جناب شمیم طارق کے ہاتھوں خاتون سوسائٹی کے روح رواں شیخ رضوان عبدالمطلب سَر کی خدمت میں پیش کئے گئے.

صاحب اعزاز کا آڈیٹوریم کے شرکاء نے تالیوں کی گونج ، تحسین و آفرین جذبات کے ساتھ استقبال کیا. اس موقع پر. سینیئر بیوروکریٹ، ضلع ناسک کے سابق کلکٹر جناب شہزاد حسین ( آئی اے ایس) و پاسبانِ ادب کے بانی قیصر خالد آئی پی ایس صدر پاسبان ادب دانش خان شاہد لطیف مدیر انقلاب ممبئ پروفیسر ذاکر خان ذاکر و فلمی دنیا و دیگر ادب نواز شخصیات جلوہ افروز تھیں۔

   
 اس ساعت پر مسرّت پر ،خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر انصرام جاری جملہ تعلیمی اداروں کے پرنسپل و اسٹاف ، شہریان مالیگاؤں کے تعلیمی اداروں کے منتظمین اور مالیگاؤں کلب کی جانب سے خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی کے تمام عہدیداران و اراکین کو بصمیمِ قلب مبارکباد پیش کی گئیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے