مالدہ ،دیانہ ،رمضان پورہ ،درے گاؤں اور سائنہ شیوار میں سرکاری اسکول جاری کرنے کیلئے شیخ آصف کی پیش رفت

مضافاتی علاقوں میں پرائمری و ہائی اسکول شروع کی جائے، وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ سے آصف شیخ کا مطالبہ

مالیگاؤں شہر کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور شہر چارو سمیت پیھل رہا ہے ۔ان علاقوں میں جہاں عوام کی کثیر آبادی سکونت پذیر ہیں وہیں یہاں کارپوریشن کی جانب سے سرکاری اسپتال، منی ہیلتھ سینٹر بھی جارہی کئے گئے ہیں ۔اسی طرح روڈ راستوں کی سہولیات کیساتھ ساتھ بنیادیں سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں لیکن ان علاقوں میں مقیم شہریان کو تعلیم کیلئے دور دراز کا سفر طئے کرنا پڑتا ہے۔اسکول دور دراز ہونے سے اکثر بچے روزانہ اسکول نہیں جاتے ہیں ۔جسکی وجہ سے بہت سارے بچے تعلیم ترک کرنے پر مجبور ہورہے ۔اتنا ہی نہیں تعلیم سے محروم طلباء کا بچپن اطراف کے ماحول کی وجہ سے ضائع ہورہا ہے اور بچے بے راہ روی روی کا شکار ہو رہے ہیں ۔لہذا بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے سرکار اپنا فریضہ ادا کرے اور ان علاقوں میں نئے سرے سے پرائمری اسکول، ہائی اسکول شروع کرے ۔اسطرح کا مطالبہ مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے مہاراشٹر کی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ سے کیا۔

موصوف نے آج صبح سرکاری رہائش گاہ پر وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں میمورنڈم دیا اور کہا کہ مالیگاؤں شہر میں 67 فیصد غریب آباد ہیں یہاں روزگار کیلئے بیشتر افراد کا پیشہ مزدوری ہیں ۔اس لئے غریب طلباء سرکاری تعلیم گاہوں میں علم حاصل کررہے ہیں اسی لئے مضافاتی علاقے مالدہ، دیانہ، درے گاؤں ، سائنہ ، رمضان پورہ کی بستیوں میں سرکاری اسکول جاری کئے جائیں۔شیخ آصف نے کہا کہ سرکار تعلیمی ترقیاتی منصوبوں میں مالیگاؤں شہر کے مضافاتی علاقوں کا خاص خیال رکھیں اور یہاں پر عمدہ تعلیم گاہوں کا قیام کرے تاکہ غریب طلباء پرائمری و ہائی اسکول میں اپنی تعلیم حاصل کرسکے۔آصف شیخ نے کہا کہ مہاراشٹر سرکار ان علاقوں میں اسکول کی عمارت تعمیر کرے اور باضابطہ ان اسکولوں میں اچھے اساتذہ کا تقرر کرتے ہوئے غریب طلباء کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرے ۔وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے آصف شیخ کی تفصیلی گفتگو کو بغور سننے کے بعد جلد ہی اس ضمن میں مثبت فیصلہ لینے کا تیقن دیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے