آصف شیخ نے دادا بھسے کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا اب مفتی اسمٰعیل بھی اعلان کریں کہ مسلمان دادا بھسے کو ووٹ نہ دیں


مساجد میں سولار لگانا ایک تاریخی کام، اللہ شیخ آصف کو کامیاب کرے: مفتی سالک مسعود ، نئی مسجد کے ٹرسٹیان اور غربید مسجد کے مصالیان نے آصف شیخ کا استقبال کیا

فاروق سلیمان وحاجی عبد المجید بکھار والا ،اقبال دودھ والا سمیت درجنوں اہم شخصیات پارٹی میں شامل

 آگرہ روڈ کے ایک بنکر کا رشتہ دار نشے کا کاروبار کرتا ہے، اچھائی و برائی کی بات کرنے والے مفتی اسمٰعیل کے اسٹیج پر قتل و جنسی زیادتی کے ملزم ہیں

مالیگاؤں (راست نامہ نگار) چونا بھٹی پر انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا (انڈین سیکولر پارٹی) کے امیدوار آصف شیخ رشید کے انتخابی جلسہ عام کا انعقاد بروز اتوار کو شام سات بجے سے رات دس بجے تک کیا گیا ۔اس جلسہ عام کی صدارت مرحوم شبیر سیٹھ خانوادہ کے سربراہ آمین سردار نے کی ۔اس موقع پر نئی مسجد کے ٹرسٹیان نے سولار پینل نصب کرنے پر آصف شیخ کا استقبال کیا ۔یہاں نئی مسجد کے امام مفتی سالک مسعود نے کہا کہ آصف شیخ کے ذریعے شہر کی 110 مساجد و مدارس میں سولار سسٹم لگایا جارہا ہے۔ نئی مسجد میں بھی سولار لگانے کیلئے پورا سسٹم اچکا ہے ۔مالیگاؤں کی تاریخ میں آصف شیخ نے بہت بڑا کام کیا ہے انہوں نے شہر کی مساجد کے ذمہ داران کا بہت بڑا کام کیا ہے اور مساجد کو مالی بوجھ سے نجات دلائی ہے اللہ تعالیٰ آصف شیخ کو کامیابی و کامرانی عطا فرمائے ۔اس موقع پر غربید مسجد میں سولار سسٹم منظور کروانے پر مسجد کے مصالیان کرام اور ادارہ محمد بن قاسم کے ذمہ داران نے آصف شیخ کا استقبال کیا ۔اس جلسہ عام میں آصف شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہر کی تعمیر و ترقی کرتے ہیں ۔میں نے ماضی میں بھی تعمیری کام کئے ہیں جسکا ثبوت زمین پر موجود ہے ۔میں اردو گھر بنوایا، بچوں کو کتابوں کا سیٹ دیا،ہل اسٹیشن بنوایا، فلائی اوور بریج بنوایا، اور آج میں نے مینو فیسٹو کا اعلان کیا جس میں ہم نے شہر میں ڈوژنل حج ہاؤس کی تعمیر کا وعدہ کیا ۔مساجد کیلئے سولار پینل منظور کروایا اور اب میں نے اعلان کیا ہے کہ بنکروں کیلئے 24 لوم تک مفت سولار بجلی اسکیم کی سہولت فراہم کرونگا ۔اگر مفتی اسمٰعیل کے پاس کوئی کام ہوگا تو انہوں نے بتانا چاہیے تھا ۔وہ ناکام ہوگئے ہیں انہوں نے پانچ سال میں کچھ کام نہیں کیا اور آنے والے پانچ سال کیلئے انکے پاس کوئی تعمیری منصوبہ نہیں ہے ۔آصف شیخ نے کہا ہم پر فرقہ پرستوں کے ساتھ دینے کا الزام لگایا جاتا ہے اور خود پانچ سال تک شندے و دادا بھسے کے آلہ کار بنے رہے ۔انہوں نے شندے گروپ سے 25 کروڑ روپے کی رشوت لی ۔آصف شیخ نے کہا کہ اچھائی برائی کی بات کرنے والے پہلے اپنا اسٹیج خود دیکھ لیں.

مفتی اسمٰعیل کے اسٹیج پر ایک آگرہ روڈ کے بنکر کا رشتہ دار نشے کا کاروبار کرتا ہے ۔اور ایک دو وہگ لوگ ایسے ہیں جن پر ایک بنکر ہے قتل کا الزام ہے اور ایک تو نام نہاد صوفی قسم کا آدمی ہے جس پر اپنی ہی بہو پر جنسی زیادتی کا الزام کا فتویٰ بھی عائد ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ جس طرح مفتی اسمٰعیل چھٹی پڑھنے کی بات کرتے ہیں اگر میں پڑھ دوں چھٹی تو عزت تار تار ہوجائے گی ۔آصف شیخ نے کہا کہ محمد آباد سے لیکر چونا بھٹی بیلباغ تک کی چھٹی میرے پاس بھی آتی ہیں لیکن میں نہیں چاہتا کہ میرے شہر کی اور میرے شہر کے مفتی کی عزت خراب ہو۔ آصف شیخ نے کہا کہ منہ میں زبان ہم بھی رکھتے ہیں لیکن کسی کی عزت اچھالنا ہماری تہذیب نہیں ہے ۔یہ الیکشن اچھائی برائی کا نہیں ہے بلکہ ترجیع (تعمیر و ترقی کا الیکشن ہے ۔مفتی اسمٰعیل نے پانچ سال میں کوئی تعمیری کام کئے ہیں کیا، کوئی اسکول، کالج لائی؟ کوئی مدرسہ مسجد کے کیلئے جدوجہد کی؟ عید گاہ کا وال کمپاؤنڈ کیا ؟بنکروں کیلئے کوئی اسکیم لائی نہیں کچھ بھی نہیں، مفتی اسمٰعیل صرف عوام کو گمراہ کررہے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ پانچ سال تک فرقہ پرستوں کے ساتھ رہے، دادا بھسے کے آشیرواد سے چل رہے ہیں ۔اگر مفتی اسمٰعیل میں ہمت ہے کہ وہ مسلمانوں سے کہہ دیں کہ فرقہ پرست پارٹی کے ایم ایل اے دادا بھسے کو ووٹ نہ دیں ۔میں آج کہتا ہوں کہ مسلمان دادا بھسے کو ووٹ نہ دیں اب مفتی اسمٰعیل کی ذمہ داری ہے کہ وہ دادا بھسے کو ووٹ نہ دینے کی اپیل کریں.

آصف شیخ نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل نے شندے سرکار سے کروڑوں روپیہ لیکر مسلمانوں کی ووٹوں کا سودا کیا ۔ماں بہنوں کی دعائیں، جذبات کو فرقہ پرستوں کو فروخت کردیا ۔آصف شیخ نے کہا کہ آگرہ روڈ کا ایک بنکر جسے بولنے کا بھی ڈھنگ نہیں ہے وہ بیوقوف کہتا ہے کہ پاورلوم پر سولار بجلی لگائیں گے تو بنکروں کو سبسڈی نہیں ملیگی آصف شیخ نے کہا کہ جب سولار لگ جائے گا تو سبسڈی کا کوئی سوال نہیں ہوگا ۔یہ کم ظرف لوگ ہیں۔انہیں کوئی معلومات نہیں ہوتی صرف بکواس کرتے رہتے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے ،مساجد مدارس کے اس شہر کی شناخت کیلئے بنکروں کی مزدوروں کی ترقی کیلئے مجھوک رکشا نشانی پر ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں ۔میں تمام مسلک ۔ذات برادری کو ساتھ لیکر چلونگا ۔یہ میرا وعدہ ہے ۔اس موقع پر حاجی عبد المجید بکھار والا ،سابق کونسلر فاروق سلیمان، اقبال بھیا دودھ والے، صوفی منتظم، صوفی انیس چشتی، مالک سیٹھ کھتے والا ،خانقاہ شمسیہ کی جانب سے تائید و حمایت، قلعہ اسلام آباد کے بنکروں لیئق ناگپوری سمیت دیگر اہم شخصیات کا استقبال بھی کیا گیا.

اس جلسہ عام میں واحد انصاری نے رکشا نشانی اور آصف شیخ کے عنوان پر بہترین نظم پیش کی ۔جبکہ یوپی سے تشریف لائے بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر پاشم فیروزہ آبادی نے کہا کہ آصف شیخ جیتے گا تو مالیگاؤں جیتے گا ۔یہ کام کرنے والا شخص ہے اور اس نے اردو گھر بنوایا تو میں اردو کی محبت میں مالیگاؤں تک آگیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب 23 تاریخ کو مالیگاوں کا جشن منائیں گے ۔اس موقع پر ابوذر کانڈی والا ،ریاض علی، ایڈوکیٹ ہدایت اللہ ،اسلم انصاری،حافظ انیس اظہر،اعجاز عمر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، نظامت کے فرائض جنید عالم نے انجام دیا ۔جلسہ گاہ میں چاروں طرف عوام کو جم غفیر موجود تھا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے