کل 12 نومبر معاملے کی تیسری برسی،یوپی سے سماج وادی لیڈران مالیگاؤں میں،سلام چاچا روڈ پر جلسہ


مالیگاؤں (پریس ریلیز) کل 12 نومبر بروز منگل کو 12 نومبر معاملے کی تیسری برسی پر یوپی سے سماج وادی لیڈران مالیگاؤں شہر تشریف لا رہے ہیں۔یاد رہیکہ یوپی کے قدآور لیڈر مختار انصاری کے برادر،سابق صدر جمہوریہ ہند حامد انصاری کے بھتیجے غازی پور لوک سبھا حلقے سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ افضال انصاری اور ان کے ساتھ محمد آباد ودھان سبھا حلقے سے سماج وادی کے رکن اسمبلی شعیب منو انصاری مالیگاؤں شہر میں کل تشریف فرما ہونگے۔ان کی آمد اور 12 نومبر معاملے کی تیسری برسی ایک جلسہ عام سلام چاچا روڈ پر منعقد ہوگا۔اس جلسہ میں مقامی سماج وادی لیڈر نیتا جی مستقیم ڈگنیٹی یوپی کے شیروں کی موجودگی میں 12 نومبر معاملے کی تفصیلات اور قید کے ایام عوام کے سامنے رکھیں گے۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے. 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے