گرنا ندی میں پھنسے 15 نوجوانوں کو بحفاظت نکلنے کی کوشش جاری، این ڈی آر ایف ٹیم کا انتظار


مالیگاؤں(ناؤنیوزاپڈیٹ) مالیگاؤں گرنا ندی میں آج شام کے وقت چنکاپور ڈیم سے دس ہزار کیوسک کی رفتار سے پانی چھوڑا گیا۔ جس کے سبب گرنا ندی میں پانچ ہزار کیوسک کی رفتار سے پانی بہہ رہا ہے۔ اس درمیان گرنا ندی 11 کالونی سے تقریبا 2 کلومیٹر اندر ندی کے علاقے میں مچھلی پکڑنے کے شوقین افراد مچھلی پکڑنے میں معروف تھے۔ اس بیچ اچانک ندی میں پانی بڑھنے کی وجہ سے 15 نوجوان ندی میں پھنس گئے۔ جبکہ ندی کے کنارے موجود کچھ لوگوں نے ویڈیو کے ذریعے مدد کی اپیل بھی کی۔ 

اس معاملے میں ملی تفصیلات کے مطابق اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی محکمہ فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کرکے دو افراد کو کافی مشکلات کے بعد کنارے تک لایا گیا۔ لیکن پانی کے تیز بہاؤ کے باعث سرچ آپریشن کو روک دیا گیا۔ کیونکہ یہ 15 نوجوان کنارے سے تقریبا 80 سے 90 فٹ دور ندی کے بیچ پھنسے ہوئے ہیں۔ ندی کے تیز بہاؤ کے درمیان سرچ آپریشن کے ذریعے ان نوجوانوں کو ریسکیو کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ محکمہ فائر بریگیڈ کے افسر سنجے پوار اور شکیل تیراک فون کے ذریعے ان لوگوں سے مسلسل رابطہ میں ہے۔ اور انہیں وہی محظوظ مقام پر رہنے کی ہدایت دی ہے۔


اس دوران شہری ڈی وائے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو اور پوارواڑی پولیس اسٹیشن عملہ بھی ندی کے اطراف تعینات ہے۔ اور لوگوں کو ندی کے علاقے سے دوری رہنے کی ہدایت دی جارہی ہیں۔ ملی تفصیلات کے مطابق ڈی وائے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو اور سنجے پوار مہاراشٹر کی این ڈی آر ایف اور ناسک، دھولیہ کی ریسکیوٹیم سے رابطہ کررہے ہیں۔ تاکہ جلد از جلد ان نوجوانوں کو بحفاظت نکلا جاسکے۔ فی الحال فائر بریگیڈ لائٹ کے ذریعے ان نوجوانوں پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔ فائر بریگیڈ افسر سنجے پوار نے بتایا کہ یہ نوجوان جس پتھر پر پھنسے ہوئے ہیں وہ پانی سے کافی اوپر ہے اس لئے ندی میں پانی بڑھنے کی وجہ سے انہیں کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ 10 نوجوان کا تعلق مالیگاؤں سے اور 5 افراد دھولیہ شہر کے ہے۔ جو ندی میں مچھلیاں پکڑنے کی غرض سے آئے ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ اس دوران رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے اس بیان پر سیاسی شروع ہوگی ہے جس میں وہ کہے رہے ہیں کہ 12 افراد کو بحفاظت نکل لیا گیا ہے۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے