شہر کے نوجوانوں بزرگ ماؤں بہنوں، ورکروں اور ہمدردوں محبانِ مفتی اسماعیل قاسمی سے دعاؤں کی درخواست
مالیگاؤں (پریس ریلیز) مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسماعیل قاسمی کے تعمیری کاموں کے نگراں محمد حسین انصاری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج مفتی اسماعیل قاسمی کا انجیو پلاسٹی کا آپریشن ہوا جو بہت بڑا نہیں ہے نا ہی کوئی تشویشناک بات ہے مَیں بتاتا چلوں دو گھنٹے کے اندر انکی انجیو پلاسٹی کا آپریشن کامیاب ہوا۔ الحمداللہ وہ ہشاش بشاش ہیں اور آپ کو یاد ہوگا ماضی میں سابق چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے کا دس سال پہلے باۓ پاس آپریشن ہوا آج بھی وہ سیاست کے میدان میں میڈیکلی فٹ ہے ہماری ریاست کے موجودہ نائب وزیراعلی دیویندر فڑنویس کا باۓ پاس آپریشن ہوا اسی طرح مرکزی وزیر نتن گڈکری باۓ پاس آپریشن ہوا 85 سال زائد عمر کے شرد پوار جو کینسر سے متاثر ہے وہ فعال سیاست میں حصہ لیا ہوا ہے۔
صحت و زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے ہمارے سیاسی مخالفین ممکن ہے یہ کہے گے اب وہ کمزور ہوگئے اب انکو آرام کرنا چاہیے مَیں کہتا ہوں اللہ کے فضل و کرم سے جسطرح پہلے ہمارے بیچ رہتے تھے اور مذہبی تعلیمی سماجی سیاسی خدمات انجام دیتے آرہے ہیں۔ اسی طرح حسب معمول جاری رہے گی البتہ میری شہریان مالیگاؤں سے شہر کے نوجوانوں بزرگ اور ہماری ماؤں بہنوں سے یہ گزارش ہے آپ مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی بیماری سے شفاء صحت تندرستی کی دعائیں اللہ سے کریں، مَیں آپ کو یہ باور کرانا چاہتا ہوں کہ کل سینے میں درد سے آج ہاسپٹل کی مکمّل روداد یہ ہے کہ مفتی عبیدالرحمان قاسمی ابن مفتی اسماعیل قاسمی سے مسلسل رابطے میں ہوں اور انہوں نے مجھے آج یہ بتایا کہ کوئی فکر کرنے کی ضرورت نہیں دعائیں کریں آج شام ساڑھے 4 بجے انجیو پلاسٹی کا آپریشن ہونا ہے اور ابھی مغرب کے بعد یہ معلوم ہوا کہ انکا آپریشن کامیاب ہوا۔
الحمداللہ، اور اندرون 4 دنوں میں ان شاءاللہ وہ مالیگاؤں میں ہماری الیکشن پرچار مہم کا حصہ بنے گے لیکن اس 24 گھنٹے میں شہر میں کچھ لوگوں نے افواہوں کا بازار گرم کیا میرا میڈیا کے توسط سے پیغام دینے کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے چاہنے والوں اور مخالفین کو سچائی بتاتا ضروری ہے کیونکہ کچھ لوگوں نے یہ کہا کہ الیکشن جیتنے کیلئے ناٹک کر رہے ہیں ہاسپٹل میں بیماری کا بہانہ کرکے سہارا لے رہے ہیں لیکن ہم نے سوشل میڈیا پر کسی کا جواب بھی نہیں دیا آج جب طبیعت مزید بگڑ گئی اور ممبئی منتقل کیا گیا تو لوگوں نے یہ باتیں بنانے لگے اب مفتی اسماعیل قاسمی الیکشن نہیں لڑے گے لیکن ہمارے ذمہ داران آج صبح سے موٹر سائیکل آٹو رکشا وغیرہ سے یہ اعلان اور تشہیر کررہے ہیں۔
مفتی اسماعیل قاسمی کے جلسے میٹنگ اور انتخابی مقابلہ ہر حال میں ہوگا ڈاکٹر خالد پرویز، یوسف الیاس وغیرہ مسلسل محنت کر رہے ہیں ہم اب پہلے سے زیادہ طاقت سے الیکشن لڑے گے اور محبانِ مفتی اسمٰعیل قاسمی کے ورکروں ہمدردوں میں پہلے سے زیادہ جوش و جذبہ نظر آرہا ہیں مَیں یہ کہہ سکتا ہوں کہ آج جو لوگ مفتی اسمٰعیل قاسمی کے پیچھے عیدگاہ پر نماز عیدین ادا کرتے ہیں وہ خود اپنے آپ میں مفتی اسمٰعیل قاسمی ہیں اور ایسے لوگوں کی تعداد کم از کم ایک لاکھ سے زائد ضرور ہے سوشل میڈیا پر جو ہزاروں افراد مفتی اسمٰعیل قاسمی کے کاموں کی تشہیر اور دفاع کا کام کرتے ہیں وہ تمام افراد بھی اپنے آپ میں مفتی اسماعیل قاسمی ہیں۔ آج الیکشن میں آدھے سے زیادہ افراد شہر کے انکے ساتھ کھڑے ہوکر مفتی اسمٰعیل قاسمی ہے اب یہ الیکشن مفتی اسماعیل قاسمی کا نہیں بلکہ شہریان کا الیکشن ہے اور ہم نے جو نعرہ دیا تھا اچھائی و برائی کا یہ الیکشن اصل میں یہ ہمارا الیکشن ہے اچھے تاجر علماء اساتذہ اور حلال روزی کمانے والے دیگر طبقے کے وغیرہ وغیرہ تمام لوگوں کا الیکشن ہے خدانخواستہ اگر مفتی اسماعیل قاسمی 23 نومبر کو الیکشن ہار گئے تو یہ ہماری ہار ہوگی مفتی اسماعیل قاسمی کی نہیں بلکہ ایک حافظ عالم مفتی مذہبی شہر اور اچھائی کی سوچ رکھنے والے اچھے خاندان اچھے طالبان علم اور اچھے لوگ الیکشن ہارے گے برائی کے خلاف جتنے لوگ ہیں وہ سب کی ہار ہوگی اللہ تعالیٰ کی ذات سے امید ہے۔
ان شاءاللہ ضرور مفتی اسماعیل قاسمی ہی تیسری بار MLA بنے گے 20 نومبر کو آپ کا ووٹ کُتّا گولی کے خلاف ہونا چاہیے آپکا ووٹ غنڈہ گردی کے خلاف، جوا سٹہ گانجا وغیرہ کے خلاف ہونا چاہیے آپ کا ووٹ برادری واد کے خلاف ہوگا ہمیں آج برائی کو روکنا ہے ان شاءاللہ ہم جیتے گے اور ہمیں مزید پہلے سے زیادہ محنت کرنا ہوگی مَیں جاں نثار فدائین محبانِ مفتی اسمٰعیل قاسمی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آپس میں اتحاد و اتفاق سے الیکشن جیتنے کی محنت کریں آج سے مَیں خود حسین انصاری نہیں بلکہ مفتی اسمٰعیل قاسمی ہوں آج ان سے ہر کوئی محبت کرنے والا مفتی اسمٰعیل قاسمی بنے گا ہمیں کسی بھی قسم کی افواہوں پر دھیان نہ دیں ہمارا مشن اسمبلی الیکشن 2024 مقصد ہوگا ہمارا دھیان کسی دوسری جانب نہیں بھٹکے آپ کی ووٹ آپکی دعا آپکی محنت مفتی اسمٰعیل قاسمی کو جیت دلائے گی اسی طرح بالخصوص ہماری مائیں بہنیں جس طرح سے دعاؤں صدقہ خیرات نیک کاموں میں انھیں یاد رکھتے ہیں انھیں ماؤں بہنوں سے پھر امید ہے ماضی کی طرح دعائیں دیں اور جو شہر کی ضرورت ہے مفتی اسمٰعیل قاسمی مَیں ایک مرتبہ پھر شہر کے ووٹروں علماء حفاظ بنکروں اسکول کالج کے طالب علموں بزرگوں دیگر طبقوں سے منسلک افراد سے گزارش ہے کہ وہ 20 نومبر کو 5 نمبر بٹن پتنگ نشانی پر زیادہ سے زیادہ ووٹ دیں اور دلوائیں ان شاءاللہ مفتی اسمٰعیل قاسمی ایم ایل اے بنے گے.
0 تبصرے