مالیگاؤں (ناؤنیوزاپڈیٹ) مالیگاؤں آزاد نگر پولیس اسٹیشن سے ملی تفصیلات کے مطابق ایک ماں نے خود اپنے دس ماہ کے بچے کا گلا گھونٹ انسانیت کی تمام حدیں پار کردی۔ بتایا جاتا ہے کہ خاموشی سے خون کرکے اسے قبرستان میں دفنا بھی دیا گیا اور جیسے ہی یہ اطلاع پولیس تک پہنچی، آزاد نگر پولیس نے سنگدل ماں سمیت اس کے والد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ جبکہ شہر ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی کی ہدایت پر آزاد نگر پولیس میں درج کیے گئے جرم کے مطابق سعدیہ کوثر بدر کا باڑا کی رہائش نے اپنے دس ماہ کے بیٹے محمد سعد کو چاقو سے قتل کردیا۔ تاہم ابتدائی جانچ اور تفتیش سے معلوم ہوا کہ ماں اپنے بیٹے کی مسلسل بیماری سے پریشان تھی اور ذہنی تناؤ کا شکار تھی اور ذہنی دباؤ کے سبب سفاک ماں نے اسطرح کا جرم انجام دیا۔
اس معاملے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بیٹے کے گلے کو چاقو سے کاٹ دیا جس سے اس کی موت واقع ہوئی اور بیٹے کو خاموشی سے قبرستان میں دفنا دیا۔ آزاد نگر پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد راجندر بولال کولی نے شکایت درج کرائی اور تعزیرات ہند کی دفعہ 238، 35 (1) 103 کے تحت ماں اور باپ، عبدالماجد عبدالغنی (55) اور مدثر عبدالغنی (23) اور ماں سعدیہ کوثر کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے شہر ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی و ڈی وائے ایس پی تیگبیر سندھو، آزاد نگر کے پولیس افسر آر گھوڑے نے مذکورہ مقام کا دورہ کیا اور تحصیل دار سے اجازت لیکر بچے کی لاش کو قبر سے نکالنے اور پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائی کو مکمل کیا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی یہ معاملہ سامنے آیا ہے۔بچے کا گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔ پولیس ہر اینگل سے تحقیقات کررہی ہیں کہ اس معاملے میں کہیں دوسرا راز تو چھپا نہیں ہے۔ واضح رہے کہ مالیگاؤں جیسے مذہبی شہر اور مساجد و مدارس کے اس شہر میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک ماں نے اپنے ہی بیٹے کا گلا ریت کر قتلِ کردیا۔ شہر کے تعلیم یافتہ علاقے میں اس طرح کے واقعہ سے سراسیمگی پھیل گئی ہے۔
0 تبصرے