مالیگاؤں (پریس ریلیز) سابق و موجودہ رکن اسمبلی کو آزما چکے ہیں۔انہوں نے نمائندگی کے نام پر کوئی کام نہیں کیا۔شہر میں تعلیم یافتہ قیادت کی ضرورت ہے۔عوامی پارٹی نے شہر کے حق میں 12 مطالباتی شرائط کے ساتھ سماج وای پارٹی کی نامزد امیدوار شان ہند کو حمایت دی ہے۔اس طرح کا اظہار و تنقید عوامی پارٹی کے صدر رضوان بیٹری والا نے کیا۔آج سہ پہر 4 بجے اردو میڈیا سینٹر میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان سے روبر عوامی پارٹی کے صدر و اراکین نے سماج وای پارٹی کی نامزد امیدوار شان ہند نہال احمد کو حمایت دی نیز انہوں نے پوری طاقت سے شان ہند کا ساتھ دینے کا اقرار کیا۔
اس موقع پر عوامی پارٹی کے صدر رضوان بیٹری والا نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ"عوامی پارٹی سے سماج وادی پارٹی کے ساتھ شہر کی دیگر سیاسی جماعتیں رابطے میں تھی،عوام پارٹی کے صدر کی حیثیت سے میں نے ان مذہبی و سماجی تنظیموں سے رابطہ کیا جو سیاسیات سے برابر کی دوری بنائے رہتے ہیں لیکن ان کا اثر و رسوخ برابر نظر آتا ہے۔تمام تنظیموں اور شخصیات کی رائے سے یہ طے پایا کہ سماج وادی پارٹی کی لہر ہے۔آجی ماجی کو شہریان آزما چکے ہیں اب تبدیلی کیلئے سماج وادی کا ساتھ دینا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ آمدار اسمبلی میں خاموش رہتے ہیں سماج وادی کے ابوعاصم اعظمی اسمبلی میں اقلیتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔مقامی سماج وای پارٹی بھی فرقہ پرستوں،پانی بیچنے والوں اور بھاجپ کے ایجنٹوں سے دبدبے کے ساتھ لڑائی کرتی ہے۔
موصوف نے کہا کہ 12 مطالباتی شرائط میں تعمیر و ترقی،بنیادی سہولیات،تعلیم و روزگار اور آمدار فنڈ کا درست استعمال وغیرہ شرائط شام ہیں۔اس پریس کانفرنس سے سماج وادی پارٹی یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ شہر کو تعلیم یافتہ قیادت کی ضرورت ہے۔شان ہند تعلیم یافتہ خاتون ہیں۔مختلف زبانوں بالخصوص مراٹھی زبان پر عبور رکھتی ہیں۔سرکاری درباری کام کاج کرنے اور کرانے کا تجربہ رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 25 سالوں بعد شہر میں تبدیلی محسوس کی جا رہی ہے۔شہریان سمیت مختلف سیاسی سماجی تنظیمیں سماج وادی پارٹی کی نامزد امیدوار شان ہند کی کامیابی کیلئے سماج وادی کے ساتھ جڑ رہی ہیں۔اس موقع پریس کانفرنس میں شان ہند نے کہا کہ مجلس کے حیدرآبادی لیڈر نے حیدرآباد میں ہوئے کاموں کی تفصیل بتائی لیکن شہر مالیگاؤں میں موجودہ آمدار کے کام نہیں بتا پائے وجہ صاف ہیکہ موجودہ آمدار نے شہر کی تعمیر و ترقی چاہتے ہی نہیں ہیں۔اس موقع پر شان ہند اور مستقیم ڈگنیٹی نے عوامی پارٹی اور رضوان بیٹری والے کا شکریہ ادا کیا۔
0 تبصرے