سوچیے تو صحیح! دھمکی دے کرخودکشی کروانے والے آپ کی ووٹ کے حقدار ہوسکتے ہیں کیا؟:مستقیم ڈگنیٹی
مالیگاؤں (ناؤنیوزاپڈیٹ) اصلاحِ سیاست کرنے والے اتنا گِر گئے کہ مدرسوں کے طلبہ کو سڑک پر آکر ایک روڈ کی تعمیر کیلئے احتجاج کرنا۔دونوں مخالف ایک سکے کے دو رخ ہیں۔آصف شیخ رشید خانوادہ شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے کانٹا پے جبکہ مفتی اسماعیل بھاجپ کے ایجنٹ بن کر نوٹ چھاپ رہے ہیں" اِس طرح تنیقد سماج وادی پارٹی کی نامزد امیدوار شان ہند نہال احمد نے کی۔موصوفہ کل شب سیلانی چوک میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کر رہی تھیں۔انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ"جس علاقے میں کھڑی ہو کر آپ سے خطاب کر رہی ہوں وہ علاقہ ساتھی نہال صاحب نے بسایا تھا۔اِس علاقے میں نل کی سہولت ساتھی نہال صاحب نے کی ہے۔اِس علاقے میں تعلیم کیلئے ساتھی نہال صاحب نے جمہور اسکول،جمہور آئے ٹی آئے کے ساتھ سستی اور مفت تعلیم کیلئے پرائمری اسکولیں جار کی ہیں۔
شانِ ہند نے کہا کہ"گرووار وارڈ بدنام ہو چکا ہے۔دونوں مخالف لیڈران گرووار وارڈ میں کام کرنے کی بجائے قتل و غارت گری اور نشہ کی فروختگی کو عروج دیا ہے۔" انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ" مجھے بتائیے! اسکولوں کی تعمیر تو دور کی بات ہے،آجی ماجی اور انکے دوست لیڈران نے گرووار وارڈ میں ایک آنگن واڑی تک قائم کی؟" شان ہند نے اپنے پرجوش خطاب میں کہا کہ"گرووار وارڈ کی عوام نے اپنے نمائندوں کو دیکھا ہے۔ایسے نمائندے جنہیں دیکھ کر گرووار وارڈ کی عوام کو جینے کا حوصلہ ملتا تھا۔آج یہی گرووار وارڈ کی عوام پہچان چوری،ڈکیتی اور نشہ خوری سے ہو رہی ہے۔
شانِ ہند نے عوام کو للکارتے ہوئے کہا کہ"گرووار وارڈ والو!اپنی تاریخ یاد کرو،تمہاری نیک نامی بدنامی میں تبدیل ہو رہی ہے۔" شان ہند نے کہا کہ"سیلانی چوک علاقے میں گھروں گھر ووٹ کیلئے دستک دے رہی تھی تب میں نے دیکھا کہ اس علاقے کی خواتین مختلف قسم کے کام روزگار کیلئے کرتی ہیں" شان ہند نے اعلان کیا کہ"سستی تعلیم اور خواتین کے روزگار کیلئے حکومت سے پالیسی منظور کروائیں گے۔" شانِ ہند نے مخالف لیڈران پر تنیقد کرتے ہوئے کہا کہ"برادری کی دہائی دینے والے گولی مارتے وقت برادری کیوں نہیں دیکھتے۔" شان ہند نے کہا کہ"علاقے میں نشے کا جال بچھا ہوا ہے۔نشہ خوروں سے علاقے کی خواتین محفوظ نہیں ہیں۔" انہوں نے کہا کہ"نشے کی لت لگانے والوں کو پہچانیے۔کن لیڈران کی سربراہی میں نشے کی لت لگائی جا رہی ہے ۔" انہوں نے کہا کہ"نشہ کی لت کے شکار افراد کو اِس لعنت سے چھٹکارہ دلانے کیلئے سماج وادی پارٹی اینٹی نارکوٹکس تنظیم کی شاخ قائم کرے گی۔" شانِ ہند نے کہا کہ"دسویں جماعت تک مفت تعلیم کیلئے سماج وادی پارٹی کوشش کرے گی۔"
شان ہند سے قبل یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی نے اپنے خطاب سے قبل ایک بینر عوام کے سامنے پیش کیا۔بینر پر شہر کی تین سبزی منڈیوں کی تصویر لگی ہوئی تھی۔درمیان میں تنیقد بھرے جملے لکھے ہوئے تھے۔یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی نے بینر کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ"2007 کے بعد مالیگاؤں مہا نگر پالیکا کے زریعے تین سبزی منڈیوں کا قیام کیا گیا تھا ۔کیمپ سبزی مارکیٹ کامیابی سے جاری ہے جبکہ مکند واڑی سبزی منڈی اور مولانا محفوظ الرحمن رحمانی کے نام سے معنون جعفر نگر سبزی منڈی شیخ رشید خانوادہ اور مفتی اسماعیل قاسمی کی ملی جوڑ سے کھنڈر میں تبدیل ہو چکی ہے۔اور اِن دونوں منڈیوں کو جوا اور نشے کا اڈہ بنا دیے ہیں۔"
مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ"موجودہ آمدار کو ٹھیکیداری سمجھتی ہے لیکن ایڈمنسٹریٹر کو قابو میں رکھنا نہیں جانتے۔" مستقیم ڈگنیٹی نے موجودہ رکن اسمبلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ" مجلس کے ورکر کو بھرے جلسے سے اٹھا کر مارپیٹ کی جاتی ہے اور موجودہ آمدار پولیس اسٹیشن پر دھرنا دینے جاتے ہیں۔" مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ" حملہ ہوئے 100 گھنٹے ہو چکے ہیں موجودہ آمدار نے ابھی تک ایف آئی آر میں مجرم کا نام تک نہیں لکھا سکے۔مالیگاؤں شہر کی تاریخ میں ایسا بزدل آمدار کبھی نہیں رہا ہے" یوا نیتا مستقیم ڈگنیٹی نے عوام کو بتایا کہ"اسحاق شیخ نامی نوجوان رائل ہوٹل پر کام کرتا تھا۔اسحاق شیخ کو دھمکی آمیز فون کال آتا ہے۔دھمکی اور خوف سے اسحاق شیخ نے خودکشی کر ڈالی۔اسحاق کی دو بیویاں ہیں۔آٹھ بچے ہیں۔" مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ" سوچیے تو صحیح! ظالموں کو ووٹ کیسے دو گے؟" مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ"شہر تبدیلی چاہتا ہے۔شہر کو اب تعلیم یافتہ قیادت کی ضرورت ہے۔شان ہند پڑھی لکھی لیڈر ہیں۔قانون سے گریجویشن کی ہوئی ہیں۔" انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ"آنے والی 20 نومبر کو سائیکل نشان پر بٹن نمبر 6 دبا کر شان ہند کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں"۔
قبل اس کے اطہر حسین اشرفی نے بھی اپنی بات عوام کے سامنے رکھی۔اطہر اشرفی نے کہا کہ "نہال صاحب کے خلاف اور شیخ رشید صاحب کی حمایت میں فتوی جاری کرنے والے مفاد پرست خود غرض آمدار کو گھر کا راستہ بتا دو۔جب آمدار گھر پر ووٹ طلب کرنے آئیں تو ان سے سوال کریے کہ آپ نے 25 سالہ اقتدار میں شہر کیلئے کیا کیا ہے" رضوان خان سر نے اپنی تقریر میں کہا کہ"رفیق بھوریا جب سے جنتادل چھوڑ کر مخالف سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے تب سے مسلسل مختلف جرائم میں جیل کاٹ رہا ہے۔ساتھی نہال صاحب ہی تھے جنہوں نے ہر برادری اور ہر وارڈ سے لیڈر شپ دی ہے۔" موصوف نے کہا کہ"اسلام آباد والوں کو سمجھنا چاہیے کہ کیسے اتنے ڈرپوک آمدار کا ساتھ دے رہے ہیں۔عبدالمالک پر فائرنگ ہوئی۔چند دنوں بعد ملزمین رہا بھی ہو گئے۔" انہوں نے کہا کہ میں یونس عیسی خانوادے سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ مفتی اسماعیل کا ساتھ دینا بند کریں"۔
صوفی نورالعین صابری نے اپنی تقریر میں کہا کہ"فرقہ پرستی کے خلاف جواں مردی سے لڑنے والی بہادر خاتون شان ہند کو کامیاب کریں " اس جلسہ عام کی صدارت ہارون سیٹھ باردان والا نے کی جبکہ نظامت رئیس ستارہ نے کی۔جلسہ عام سے ابتداء میں مدثر حسین گڈو،اسماعیل رحمانی،منصور انصاری وغیرہ نے بھی تقاریر کیں۔جلسہ کو کامیاب بنانے میں عارف پاپا،آصف ڈپو،صمد بھائی،امجد پٹھان،ارشد پٹھان،ایاز چاوڑے،طارق مچھلی،افتخار بیلباغ،حامد مدے،امتیاز راشن،اسرائیل ساگر،جلا مقادم،جلا راشن،مولانا صغیر شمسی،محمد وائر مین،صلاح الدین شیخ،شاہد بھکن،شمشیر دادا،یحی عبدالجبار،ہوسف راشن والا،مختارطارم،انیس مستری،صابر سیٹھ ریڈی میڈ اور کیپٹن پیر محمد وغیرہ نے محنت کی۔
0 تبصرے