مالیگاؤں (ناؤنیوزاپڈیٹ) مہاراشٹر میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (ایم آئی ایم) کے امیدوار مفتی محمد اسماعیل قاسمی مالیگاؤں سینٹرل حلقہ 114 سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ مفتی اسماعیل قاسمی نے 1 لاکھ 9 ہزار 653 ووٹ حاصل کیے۔ انکے مقابلے انڈین سیکولر لارجسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا کے امیدوار آصف شیخ رشید صرف 162 ووٹوں سے پیچھے رہے گئے۔ مطلب کہ آصف شیخ نے 1 لاکھ 9 ہزار 464 ووٹ حاصل کی۔ یاد رہے کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے مہاراشٹر بھر میں اپنے 16 امیدواروں کو چناؤ میں اتارا تھا۔ جس میں سے صرف مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے 162 ووٹوں سے جیت حاصل کی۔ جبکہ بقیہ دیگر 15 امیدواروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دلچسپ بات یہ ہیکہ سولہویں راؤنڈ تک آصف شیخ رشید 6909 ووٹوں سے آئے چل رہے تھے۔ لیکن پھر مفتی محمد اسماعیل قاسمی آٹھویں راؤنڈ کے بعد سے 2829 ووٹوں سے آگے بڑھتے چلے گئے۔ ملی تفصیلات کے مطابق اتنی کم ووٹوں سے شکست کے بعد آصف شیخ رشید کی جانب سے ری کاونٹنگ کا مطالبہ کیا گیا۔ جس کے بعد بھی فیصلہ مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے حق میں آیا۔ اور کافی انتظار کے بعد سرکاری طور پر پرانت آفیسر کی جانب سے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے نام کا اعلان کردیا گیا۔ فتح کے بعد مفتی اسماعیل نے مالیگاؤں کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا "یہ کامیابی عوام کی جیت ہے۔ انہوں مشاورت چوک کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ آئندہ کا 5 سال گزرے ہوئے 5 سالوں سے بہتر ہوگا۔
وہیں مفتی محمد اسماعیل کی کامیابی کے بعد شہر کے سرکردہ افراد نے مفتی محمد اسماعیل کے ساتھ ساتھ آصف شیخ رشید کو بھی مبارکباد پیش کی۔ اور تبصرہ کیا کہ ایک ماہر اور زبردست سیاستداں کی حیثیت سے انہوں نے الیکشن لڑا اور بہت کم فرق سے ہار جیت کا فیصلہ ہوا۔ جبکہ کامیاب امیدوار کو یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ وہ اتنے قلیل فرق سے کیسے فاتح ہوئے، اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس چناؤ میں گزشتہ انتخاب کے مقابلے اتنی مخالفت کیوں ہوئی? اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ مدت میں شہر کی تعمیر و ترقی اور شہریان کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا چاہئیے، تاکہ حق شہر مکمل طور سے ادا ہوسکے۔
0 تبصرے