مالیگاوں (پریس ریلیز) جسمانی تعلیم اور مختلف قسم کے کھیل طلبہ کی ذہنی و جسمانی نشوونما کیلئے بے حد ضروری ہے.بچپن میں فطری طور پر بچے کھیل کود کے شوقین ہوتے ہیں.کھیل جہاں بچوں کی بہترنشوونما میں معاون ہوتی ہے، وہیں طلبہ کی کردار سازی اور نفسیاتی تربیت میں بھی مدد ملتی ہے.تحقیق سے یہ بات واضح ہے کہ صحت مند بچے ہی تعلیمی میدان میں اہم کردار ادا کرتے ہیں.گذشتہ روز شہر مالیگاؤں میں وزیر دادابھسے کے فرزند اویشکار بھسے کی سالگرہ کے موقع پر "ڈویژن اوپن کراٹے چمپین شپ" کا انعقاد تعلقہ اسپورٹ کرڈا سنکول مالیگاوں میں عمل میں آیا۔ مذکورہ کراٹے چیمپئن شپ میں شہر کی مختلف اسکولوں کے 150 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی. سب ہی کھلاڑیوں کو ویٹ اور ہائیٹ کے اعتبار سے اپنی اپنی کیٹیگری میں شامل کیا گیا۔
جبکہ جامعہ محمدیہ منصورہ کے زیراہتمام جاری آفاق اکیڈمی کے طلباء نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر 14 اور انڈر 17 کیٹیگری میں الگ الگ ویٹ میں اپنے فن کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ آفاق اکیڈمی کے اساتذہ اور طلباء کی اس شاندار کامیابی پر جامعہ محمدیہ منصورہ کے چیئرمین ارشد مختار صاحب اور سیکریٹری راشد مختار صاحب کے علاوہ آبزرور عدیل سر، آسمہ خاتون جونیئر کالج کی پرنسپل صدف میڈیم، پرنسپل انصاری نوید سر، چیف وارڈن یونس خان و اسٹاف نے کھلاڑیوں کو مبادکباد اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات پیش کی۔
0 تبصرے