شیخ آصف کا نام ہی گیارنٹی ہے، تعلیم، صحت، روزگار، اسپورٹس ، تعمیر و ترقی اور بنیادی سہولیات کا وعدہ

ممبئی اورنگ آباد طرز پر مالیگاؤں میں ڈیویژنل حج ہاؤس کی تعمیر،بنکروں و مساجد کو سولار بجلی اسکیم سمیت کئی وعدے 

انڈین سیکولر پارٹی نے کیا مینو فیسٹیو کا اجراء، شہر میں دو اکابرین کے نام سے اسلامک سینٹر قائم کرنے کا اعلان

مالیگاؤں (راست نامہ نگار) انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا (انڈین سیکولر پارٹی)کے نامزد امیدوار آصف شیخ رشید نے مالیگاؤں شہر کیلئے آئندہ کا وعدہ بنام مینو فیسٹو کا اجراء کرتے ہوئے کہا کہ سابق ایم ایل اے صابر ستار، ہارون انصاری، شبیر سیٹھ، احمد نسیم مینا نگری ،عائشہ حلیم ،عباس علی قاضی سے لیکر شیخ رشید صاحب تک تمام لیڈران نے شہر میں تعمیر و ترقی کے کام کئے ہیں ،انہوں نے عوام کی خدمت کی ہیں اور ہمیشہ تعمیر و ترقی کے نام پر ووٹ مانگا اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے تعمیر و ترقی کو آگے بڑھانے کیلئے ہم ووٹ طلب کررہے ہیں ۔اسی مقصد سے ہم نے ماضی میں بھی مالیگاؤں شہر کی ہمہ جہت ترقی کا کارنامہ انجام دیا ہے اور اس اسمبلی چناؤ میں ہم نے بھی شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے مینو فیسٹو کا اجراء کیا ۔ہم نے کام کی گیارنٹی دی ہے ۔اس میں تعلیم، صحت، اسپورٹس، روزگار کے ساتھ تعمیری کاموں کا وعدہ کیا ۔اسی طرح مقابلہ جاتی کورسیس کا وعدہ، بنکروں کو 24 لوم تک مفت سولار بجلی کا وعدہ، سائزنگ کے لئے قانون میں ترمیم کرنے کا وعدہ کیا.

سرکاری احکامات اور اسکیم کے ایگریمینٹ کے تحت جو پانی پٹی بڑھائی گئی تھی اس پانی پٹی کو پانچ فیصد ختم کرنے کا وعدہ، مالیگاؤں سینٹرل سے جو سرکاری آفس مالیگاؤں آؤٹر میں گئی ہیں جیسے بینک، ایف ڈی او، سب رجسٹرار آفس کو واپس مالیگاؤں سینٹرل میں لانے کا وعدہ، ٹرک ٹرمینل کا وعدہ اور مالیگاؤں شہر کو ضلع بنانے کی کوشش کرنے کا وعدہ ہم کررہے ہیں۔آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں شہر اسلامک سینٹر قائم کرنے کا وعدہ کرتے ہیں ۔اس میں ایک اسلامک سینٹر اعلیٰ حضرت امام احمد رضا اور شیخ السلام مولانا حسین احمد مدنی کے نام سے اسلامک سینٹر قائم کرینگے ۔اسی طرح بقیہ 250 مدرسہ و مسجد میں سولار لگانے کا وعدہ انہوں نے کیا ۔موصوف نے الیکشنی منشور کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کے وقف بورڈ قانون کے خلاف اسمبلی میں آواز اٹھانے کا وعدہ کرتا ہوں ۔اس کے علاوہ جو لوگ کرائے کے مکان ے رہتے انہیں گھر جل یوجنا میں مکان دلانے کی کوشش کی جائے گی ۔آصف شیخ نے آٹو رکشا مالکان کے مسائل جیسے رکشا کے پرمٹ، اور دیگر مسائل کے حل کا وعدہ کیا ۔آصف شیخ نے کہا کہ آج مسجد و میناروں کے شہر کو مضبوط قیادت کی ضرورت،شہر سے دبدبہ ختم ہوگیا ہے ،موجودہ ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل قاسمی مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں ۔ مفتی اسمٰعیل نے خود قبول کیا ہے کہ انہوں نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا ہے.

آصف شیخ نے کہا کہ ہم نے بہت بڑے بڑے وعدے نہیں کئے لیکن ہم جو کام کرسکتے ہیں وہی وعدے کئے ہیں تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات مل سکے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم یہ سب کام ہر ممکن سطح پر کرنے کی کوشش کرینگے کیونکہ شیخ آصف کا نام ہی گیارنٹی ہے ۔اور ہم ان کاموں کو پورا کرنے کی گیارنٹی دیتے ہیں ۔میرے کام سے میں عوام میں مقبول ہوں ۔انہوں نے کہا کہ 2014 سے 2019 تک میں نے کئی بڑے بڑے تعمیری کاموں کو انجام دیا اور ہر سال حساب دیا ۔مفتی اسمٰعیل نے حساب نہیں دیا اور انہوں نے خود قبول کرلیا کہ وہ ناکام ہوگئے ہیں۔آصف شیخ نے کہا کہ روزگار کیلئے شہر میں جاب فئیر لگایا جائے گا تاکہ بڑی بڑی کمپنی میں شہر کے نوجوانوں کو روزگار مل سکے۔

آصف شیخ نے دوسرے سوال کے جواب میں کہا کہ سماجوادی پارٹی نہال احمد کے گھرانے کے لوگ ہیں ۔انہیں ہم نے الیکشن لڑنے کیلئے نہیں لگایا ہے بلکہ انکا ہمارا ایک زمانے سے سیاسی مقابلہ چل رہا ہے انکے نظریات الگ ہیں اور ہمارے نظریات الگ ہیں ۔مفتی اسمٰعیل کے ساتھ جب تک یہ لوگ تھے تو اچھے تھے آج خراب ہوگئے ہیں ۔مفتی اسمٰعیل اپنی ناکام چھپانے کیلئے عوام کو گمراہ کررہے ہیں ۔اس پریس کانفرنس میں سابق میئر طاہرہ شیخ ،حاجی عبد المجید بکھار والے سمیت انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا کے تمام لیڈران ،عہدیداران، سابق و موجودہ کارپوریٹرس موجود تھے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے