آصف شیخ کی 34 ہزار بوگس ووٹوں کی تیاری، چھان بین جاری،سماجوادی کو ووٹ دینا مطلب بی جے پی کو ووٹ دینا ہے: مفتی محمد اسماعیل

سماجوادی پارٹی کو ووٹ دینا مطلب بی جے پی کو ووٹ دینا ہے، یہ ووٹوں کو تقسیم کرنے کیلئے چناؤ لڑ رہے ہیں

مالیگاؤں (ناؤنیوزاپڈیٹ) 2019 کے اسمبلی چناؤ میں انتخابی تشہیر کے دوران ہڈکو کالونی علاقے میں کچھ اوباش نوجوانوں نے ہمارا راستہ روکا اور دادا گیری کرنے لگے تھے۔  وہ ہمارے انتخابی تشہیر کو متاثر کرنا چاہتے تھے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ جبکہ 2024 کے اسمبلی چناؤ کی تشہر کے دوران ہنگلاج نگر علاقے میں 20 سے 25 نوجوانوں نے مغرب کے بعد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمارا راستہ روکنے کی کوشش کی۔ جن میں خواتین بھی شامل تھی، معلومات کے مطابق ان کے عزائم اور ارادے اچھے نہیں تھے۔ انہیں اکسایا گیا تھا کہ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر ہمارے ساتھ زیادتی کی جائے۔ لیکن ہم بنا خوف و خطر اپنی انتخابی تشہیر جاری رکھی۔ کسی نے کہا کہ اس علاقے میں مفتی صاحب کا کیا کام، 10 کروڑ روپے کے زائد فنڈز سے آگرہ روڈ کے اس جانب تعمیری کام کیئے گئے ہے۔ رضوان خان سر نے کسی جلسہ عام سے کہا کہ مفتی صاحب نے کیا کام کیا ہے۔ ان کو یاد رکھنا چاہیئے کہ وہی ٹھیکیدار تھے۔ 2 کروڑ روپے فنڈ سے ہزار کھولی چوک سے لیکر سلام چاچا روڈ تک روڈ کی تعمیر کے کام کو انہوں نے ہی انجام دیا ہے۔ اس طرح کا اظہار خیال موجودہ ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے ہڈکو کالونی جلسہ عام سے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات انتہائی سنگین ہوتے جارہے رہے ہیں۔ برسراقتدار حکومت NRC CAA قانون کے نام پر مسلمانوں کو اس ملک سے بےدخل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے مخالفین پر تنیقد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے پوری ریاست میں اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں، لیکن مالیگاؤں میں کیوں امیدواری کسی کو نہیں دی۔ کیونکہ یہاں امیدواری آصف شیخ کو دی گئی ہے۔ انہیں نے نیپھاڑ میں بی جے پی سے معاہدہ و ایگریمنٹ کیا ہے۔ اور پارٹی کا نام انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا جان بوجھ کر رکھا گیا ہے جس کا شارٹ فارم اسلام بنانے، ماسٹر اسٹروک کا اعلان کیا، جو کہ کچھ دیر میں ماسٹر مسٹیک میں تبدیلی ہوگیا۔ چند گھنٹوں کے اندر ہی ایک مفتی صاحب نے اس کے ناجائز و حرام ہونے کا فتوی جاری کردیا تھا۔ مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے بتایا کہ پیدائشی کانگریسی اسلام میں داخل ہوئے اور 24 گھنٹہ بھی نہیں رہے اور اسلام چھوڑ دیا۔ اسلام سے اتنی چڑ ہوگی آپکو خود تو اسلام کو چھوڑ دیئے اور لوگوں کو بھی کہہ رہے تھے کہ اسکا جھنڈا اور ڈنڈہ گھروں میں ہی رکھیں۔


مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے مستقیم ڈگنیٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ چناؤ لڑنے کیلئے نہیں کھڑے ہوئے بلکہ صرف ووٹوں کو تقسیم کرنا انکا اصل مقصد ہے۔ جس کام کیلئے انہیں آصف شیخ نے سپاری دی ہے۔ ان کو ووٹ دینا مطلب بی جے پی کو ووٹ دینا ہے۔ اس بات کو مالیگاوں کی عوام اچھی طرح سمجھتی ہے۔ 23 نومبر کو جب رزلٹ ظاہر ہوگئے تو ان کو انکی اصل جگہ پتہ چل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نہال احمد اپنے فرزند بلند اقبال کو اسمبلی امیدواری کروائی اور گھر گھر جاکر ووٹ مانگ رہے تھے تو اس وقت انہیں صرف ساتھ ہزار ووٹ ملی تھی۔ جبکہ مرحوم بلند اقبال سے ہمارا 10 سال کا معاہدہ تھا، کہ یہ دو الیکشن میں لڑونگا اس کے بعد کا الیکشن بلند اقبال لڑینگے۔ کارپوریشن ضمنی الیکشن میں مستقیم ڈگنیٹی کیلئے گھر گھر جاکر ووٹ مانگ کر چنا کر دیئے۔ لیکن اب انکے پر نکل آئے ہے، وہ سمجھ رہے ہیں کہ ہم بہت اونچی اڑانے والے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سیاسی میں تعمیر و ترقی دیکھنا چاہتے ہے نہ کہ برداری واد، سابق ایم ایل اے برداری کے نام پر سب کو جمع کرنا چاہتے ہیں، جبکہ ان کے عزائم اور ارادے کچھ اور ہی ہے۔ 20 نومبر کو صبح کے اولین وقت میں نماز ادا کرنے کے بعد ووٹ ڈالے، کیونکہ تقریبا 34 ہزار بوگس ووٹوں کی تیاری اصف شیخ کی جانب سے کی گئی ہے۔ جس کی چھان بین جاری ہے۔ مفتی اسماعیل نے کہا کہ میرے تعمیری کاموں کو آگے بڑھانے کیلئے اس مرتبہ بھی مجھکو کامیاب کریں اور 20 نومبر کو پتنگ پر ووٹ دیں ۔اس جلسہ عام میں یوسف الیاس، عبد المالک یونس عیسی سمیت دیگر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔









ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے