مالیگاؤں (پریس ریلیز) بہت دکھ اور اندوہ کے ساتھ یہ خبر سنی گئی کہ تین اگست بروز سنیچر کو شہر کی مقتدر شخصیت عبد الاحد سیٹھ کا وصال ہوگیا سارہ شہر سوگوار ہو گیا مالیگاؤں ایک فکر مند دور رس مدبر و مفکر صنعتی سماجی تعلیمی ودینی رہمنا سے محروم ہوگیا ایک سایہ دار وتناور شجر سے صنعتی شہر محروم ہو گیا مالیگاؤں کے ابتدائی دنوں میں مدارس مساجد تعلیمی وصنعتی اداروں کی بنیاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے بے لوث ملنسار سنجیدہ ودلدار بزرگ چراغ راہ محترم ومرحوم عبد الاحد محمد اسماعیل کی بیش بہا پر خلوص خدمات رہیں سارا شہر ان کو کنگ میکر کی حشیت دیتا تھا مگر ان کے وصال سے نو خلاء پیدا ہوا ہے اس کا پر ہونا ممکن نہیں نظر آتا اللہ ان کی بال بال مغفرت فرماۓ ان کی اچھائیوں کے طفیل ان کے درجات کو بلند فرماۓ، مرحوم سے متعلق خراج عقیدت و تعزیت پیش کرنے کے لئے 5 اگست بروز پیر بعد نماز عشاء اسکس لائبریری ہال قدوائی روڈ مالیگاؤں پر ایک تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا ہے آپ سے شرکت کا التماس ہے۔
بے تیشہء نظر نا چلو راہ رفتگاں
ہر نقش پا بلند ہے دیوار کی طرح
بطرف جمیع وابستگان عبد الاحد سیٹھ و محبان اکابرین مالیگاؤں
0 تبصرے