مالیگاؤں شہر کی عوام کو روزانہ نلوں میں پانی دیا جاۓ اور دو سے تین دنوں میں پانی سپلائی کا فیصلہ کیا جائے :مستقیم ڈگنیٹی
سماجوادی پارٹی کے وفد کی کارپوریشن کمشنر سے ملاقات و مطالبہ
مالیگاؤں (پریس ریلیز) آج بروز پیر کی دوپہر ایک بجے سماجوادی پارٹی کے وفد نے مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں کارپوریشن کمشنر رویندر جادھو سے ملاقات کی اور وفد نے کارپوریشن کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گذشتہ 23 جولائی سے مالیگاؤں شہر میں تین دن ناغہ سے پانی سپلائی کیا جارہا ہے ۔اب جبکہ ہمارے شہر کو پانی سپلائی کرنے والے تمام ڈیموں کے اطراف میں اطمینان بخش بارش ہورہی ہیں اور اس بارش سے ڈیموں میں پانی کا خاطر خواہ ذخیرہ موجود ہوگیا ہے۔
مالیگاؤں شہر کو پانی فراہم کرنے والے تمام ڈیم اوور فلو ہوگئے ہیں جس کے سبب موسم و گرنا ندی میں پانی بھی چھوڑا گیا ہے. اس ضمن میں مالیگاؤں کارپوریشن منصوبہ بندی کرے کہ وہ مالیگاؤں کے شہریان کو تین دن ناغہ سے پانی سپلائی بند کیا جائے اور روزانہ پانہ دیا جائے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے سماجوادی پارٹی کے وفد کی شکل میں کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اب تین دن ناغہ سے پانی نہیں چاہیے ۔ہمیں اب روز آنہ پانی سپلائی کیا جائے.
اس وفد میں شامل افراد کی باتوں کو سننے کے بعد کمشنر نے مستقیم ڈگنیٹی و تیقن دیا کہ جلد ہی کارپوریشن آپکے مطالبہ پر غور کریگی ۔ کارپوریشن کمشنر سے ملاقات کے دوران مستقیم ڈگنیٹی کے ہمراہ، عبدالباقی راشن والے، صلاح الدین بھائی ، عمران عبدالباقی، اسماعیل پلمبر ، سہیل آزاد ،شکیل بھائی برتن والے، ساجد مقادم ، رںٔیس ستارہ ، انیس مستری ، شفیق بھائی، ابواللیث انصاری وغیرہ موجود تھے۔
0 تبصرے