پریزم اکیڈمی اور جاگرتی کراٹے مارشل آرٹ کے زیراہتمام فری مانسون کراٹے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد

مالیگاؤں (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر میں بچوں کی جسمانی و ذہنی نشونما کو فروغ دینے کی ایک قابلِ ستائش کوشش کے تحت پریزم اکیڈمی اور جاگرتی کراٹے مارشل آرٹ کے اشتراک سے "فری مانسون کراٹے ٹریننگ کیمپ" کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ یہ کیمپ 4 سال سے 16 سال کے بچوں کے لیے مخصوص ہے اور 31 مئی سے 5 جون تک گول باغ، ہزارکھولی، مالیگاؤں میں منعقد ہوگا۔

یاد رہے کہ دوپہر 4 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہنے والے اس تربیتی کیمپ کا مقصد چھٹیوں کے دوران بچوں کو موبائل اور اسکرینز سے دور رکھ کر میدان میں سرگرم اور فعال بنانا ہے۔ کیمپ میں شرکت کرنے والے تمام بچوں کو سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔صرف 200 روپے کی رجسٹریشن فیس میں بچوں کو تربیت دی جائے گی جس میں درج ذیل سرگرمیاں شامل ہوں گی: بنیادی کراٹے تکنیک،سیلف ڈیفنس کی مہارتیں، فٹنس اور ڈسپلن کی تربیت، ٹیم ورک اور خود اعتمادی کی بہتری وغیرہ

واضح رہے کہ تربیت تجربہ کار اور سند یافتہ ماسٹرز کی نگرانی میں ہوگی۔ جبکہ بچوں کی سیفٹی کیلئے مکمل انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ کیمپ کے لیے جگہ کا انتخاب پرسکون ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ بچے یکسوئی کے ساتھ سیکھ سکیں۔منتظمین کے مطابق نشستیں محدود ہیں، لہٰذا فوری رجسٹریشن کے لیے دلچسپی رکھنے والے والدین رابطہ کریں۔8087118042

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے