مالیگاؤں (ناؤنیوزاپڈیٹ) مالیگاؤں عوامی پارٹی کی جانب سے آج قدوائی روڈ رابطہ آفس پر ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ جس میں مالیگاؤں عوامی پارٹی کے صدر رضوان بیٹری والا نے شہری مسائل پر تبادلہ کرتے ہوئے اپنا منشور پیش کیا۔
1) میونسپل کارپوریشن خزانے کے ایک ہزار کروڑ روپے کے سالانہ بجٹ کی منصفانہ تقسیم، جس کی جتنی آبادی، اسکی اتنی حصے داری،
2) آج 80 فیصد آبادی سے فل ٹیکس وصول کرکے صرف 25 سے 30 فیصد ترقیاتی کام دیا جاتا ہے، بقیہ 70 سے 75 فیصد میونسپل بجٹ ندیا کے پار خرچ ہوتا ہے۔ عوامی پارٹی کا احساس یہ ہے کہ ان سارے معاملات میں میونسپل کمشنر اور کرپٹ و متعصب میونسپل آفیسران کا ہاتھ ہوتا ہے۔
3) مسلم علاقے میں ہونے والے کام کا معیار ہمیشہ خراب رہتا ہے، اسکی وجہ سے ٹھیکیداروں کو جم کر نوچا جاتا ہے تقریباً چالیس سے پچاس فیصد حصہ کمیشن میں دینا پڑتا ہے اس لئے کام کی کوالیٹی نہیں ملتی۔
4) ہم چاہتے ہیں کہ کارپوریشن میں تعلیم یافتہ، مہذب اور دیانتدار افراد کو کارپوریٹر کی حیثیت سے نمائندگی کریں۔
5) ہماری پارٹی آنے والے میونسپل کارپوریشن الیکشن میں شہر کے بھی وارڈوں سے اچھے امیدوار اُتارے گی، ہم اپنے امیدواروں اور سوشل ورکروں کو کارپوریشن ایکٹ کی معلومات دینا چاہتے ہیں۔ انہیں باقاعدہ پروفیشنل ٹریننگ دے کر ان کو منجھا ہوا کارپوریٹر بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اور ہماری پارٹی خواتین کارپوریٹروں کو بھی تربیت یافتہ دیکھنا چاہتی ہے۔
6) کارپوریشن میں ہماری پارٹی کو اقتدار ملنے پر پہلے ہی مہا سبھا میں ہر سال بڑھنے والی پانچ فی صد نل پٹی کو ختم کیا جائے گا۔ اور جس درجہ میں ہماری کارپوریشن کا شمار ہوتا ہے اس درجہ کے حساب سے نل پٹی وصول کی جائے گی۔
7) ہماری پارٹی کی طرف سے اس بار ہر سماج، ہر طبقہ، ہرمکتب فکر اور ہر طرح کے ہنر مند تعلیم یافتہ افراد کو نمائندگی دینے کی کوشش کی جائے گی۔
8) ہماری پارٹی متعدد ڈاکٹروں کو نمائندگی دینا چاہتی ہے تاکہ وہ کارپوریٹر بن کر محکمہ صحت عامہ کی نگرانی کریں۔ سرکاری دواخانوں کا نظام درست کروائیں اور مفت علاج یقینی بنائیں نقلی دواؤں سے عوام کو محفوظ رکھیں۔
9) ہماری پارٹی سبکدوش اساتذہ کو کارپوریٹر بنا کر مالیگاؤں کے تعلیمی نظام کو درست کروانا چاہتی ہے۔ تاکہ مفت و معیاری تعلیم کو یقینی بنایا جاسکے۔
10) ہماری پارٹی متعدد انجینئرس اور آرکیٹکٹ کو بطور کارپوریٹر دیکھنا چاہتی ہے تاکہ شہر کی تعمیر و ترقی کا نقشہ تبدیل ہو۔ فلائی اوور (بریج) تعمیر ہو رہا ہے۔ جس گھٹیا انداز کی سڑکیں اور پبلک بیت خلاء تعمیر ہو رہی ہے اس پر مکمل روک لگے۔ اور کام معیاری ہونے کے ساتھ ساتھ دی گی مدت میں پورا ہو۔ کوالٹی کی جانچ کے بعد ہی فائنل بل ادا ہو۔ اتی کرمن سے پاک شہر کا نقشہ بنے گارڈن اور اوپن اسپیس کے قبضے کا خاتمہ ہو۔ ہا کرزون پارکینگ زون اور ہیوی ٹریفک کے مسائل حل وغیرہ ہو۔ واضح رہے کہ اسطرح کی مکمل تفصیلات عوامی پارٹی کے مقامی صدر رضوان بیٹری نے انکی رابطہ آفس پر منعقدہ پریس کانفرنس میں پیش کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بے شک مومن کبھی ایک سوراخ سے دو بار ڈسا نہیں جاتا، لیکن افسوس کہ مالیگاؤں کے مسلمان ، مومن تو 75 سالوں سے بار بار ڈسے جا رہے ہیں۔ کبھی ذات برادری کے نام پر گمراہ ہوئے تو کبھی مذہب اور اصلاح سیاست کے شراب نے انہیں ٹھگ لیا۔ رضوان بیٹری نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہماری پارٹی اس شہر کی عوام کیلئے ایسا منصوبہ لائی ہے جو مسجدوں اور میناروں کے اس شہر کی شان اور کھویا ہوا وقار واپس لاسکتی ہے۔ آخر میں انہوں نے یہ پیغام دیا کہ شہر کی عوام ہمارا ساتھ دیں اور عوامی پارٹی اور ہمارے ہاتھوں کو مضبوط بنائیں۔ ہمارا نعرہ کرپشن مکت، ہمارا مقصد، مالیگاؤں کی ترقی، ہماری طاقت، آپ کا ساتھ
0 تبصرے