مخالفین کو بہت جلد کرارہ جواب، عیدالاضحٰی کے بعد این سی پی کی میٹنگ


مالیگاؤں (پریس ریلیز) شہری حالات پر راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جنرل میٹنگ گزشتہ جمعہ جو منعقد ہونے والی تھی لیکن پولس کی جانب سے اجازت نامہ نہ ملنے پر اس میٹنگ کو ملتوی کردیا گیا تھا ۔آج شہر میں بالخصوص راشٹروادی کانگریس پارٹی اور خانوادہ شیخ رشید سے دلی ہمدردی رکھنے والوں میں بے چینی کا ماحول ہے جسے دیکھتے ہوئے آصف شیخ رشید نے راشٹروادی کانگریس پارٹی اور خانوادہ شیخ رشید کے ہمدردوں اور عوام کے نام پیغام جادی کرتے ہوئے کہا کہ عوام صبر کریں، تھوڑا انتظار کریں، شہری حالات پر جلد ہی یعنی بقرعید کے بعد ایک بڑی میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس میٹنگ میں سیاسیات مخالفین کو کرارہ جواب دیا جائے گا ۔آصف شیخ نے کہا کہ آج سے ہمیں اسمبلی الیکشن کی تیاری کرنا ہے ۔ہم نے جس طرح پارلیمنٹ چناؤ میں سنگھرش کیا اور انڈیا الائنس کی امیدوار کو کامیاب کروایا ۔اسی طرح اسمبلی الیکشن میں بھی پوری طاقت سے سنگھرش کرینگے اور سیاسی مخالفین سے لڑینگے اور جیت حاصل کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ جلد ہی میٹنگ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا. 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے