مالیگاؤں (پریس ریلیز ) شہر مالیگاؤں میں جنتادل سیکولر کی جانب سے گزشتہ شب آگرہ روڈ رابطہ آفس پر ایک مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں جنتادل سیکولر کے زمہ داران نے شہر کی صورتحال، عوامی مسائل اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر جنتادل سیکولر کے جنرل سیکرٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ شہر میں سب سے زیادہ عوامی کام کاج جنتادل سیکولر کررہی ہیں۔ اور گزشتہ ایک سالوں سے شہر کا نوجوان طبقہ جنتادل سیکولر سے جڑ رہا ہے۔ اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے 5 مئی بروز جمعہ شام ساڑھے چار جنتادل سیکولر کی عوامی رابطہ آفس آگرہ روڈ سے صدر شان ہند نہال احمد صاحبہ کے ہاتھوں سے ممبر سازی کی پہلے مرحلے کی شروعات جوکہ 5 مئی سے 20 مئی تک کی جائے گی۔ 5 مئی کو رابطہ آفس سے شانِ ہند نہال احمد صاحبہ کے ہاتھوں افتتاح ہونے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں ورکرس، ذمہ داران ممبر سازی مہم میں حصہ لے کر شہریان کو جنتادل سیکولر کا رکن بنائے گے. اسی کے ساتھ ممبر سازی مہم میں جنتادل کا رکن بننے کیلئے آن لائن طریقہ کار اپنا کر بھی جنتادل کی رکنیت حاصل کی جاسکتی ہے.
اس میٹنگ میں جنتادل سیکولر صدر شان ہند نہال احمد صاحبہ، جنرل سیکریٹری ساتھی مستقیم ڈگنیٹی صاحب کے ساتھ ساتھ عبدالباقی راشن والا، رضوان خان سر، سید سلیم، رشید سیٹھ ایولے والا، خورشید کابل، معین اختر، انیس مستری، یحییٰ عبدالجبار مولانا اسماعیل رحمانی کے علاوہ پارٹی ورکرس نے شرکت کرتے ہوئے اپنے مفید مشوروں سے نوازا.
0 تبصرے