اگر شیخ آصف 179 کروڑ روپے کی ممبئی میں زمین کا پیپر الیکشن کمیشن میں صحیح ثابت کردیے تو میرا الیکشنی فارم رد ہوجائے گا


30 ہزار سے زائد ووٹ جو پارلیمنٹ میں شیخ آصف نے کٹ کروائی تھی اور جو ری انرول ہوئی آج نئی 20 ہزار ووٹ بڑھی ہے

اب ہمارے شہر کے مستقبل کیلئے بچوں کے اور تعمیر و ترقی کیلئے ہماری ووٹوں کو پتنگ نشان پانچ نمبر بٹن پر دیں ان شاءاللہ مَیں مایوس نہیں کروں گا مفتی اسمٰعیل قاسمی 

مالیگاؤں (پریس ریلیز) مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رننگ MLA اور نامزد کردہ امیدوار مفتی اسمٰعیل قاسمی جنکی نشانی پتنگ ہے اور پانچ نمبر بٹن ہے انکا آخری انتخابی جلسہ مچھلی بازار میں دو پہر دو بجے منعقد ہوا، ابتدائی مقررین میں عبدالاحد انصاری، فیضان منگل، راشد سپہ سالار، عبدالخالق صدیقی، مولانا علیم فلاحی، مسعود مولانا کمپاؤنڈ، صوفی انیس قادری، یوسف الیاس، شفیق رانا وغیرہ نے کیا اس موقع مفتی اسمٰعیل قاسمی اپنی طبیعت کی خرابی کے باعث مجبوراً جلسہ گاہ پہنچ کر عوام اور محبانِ مفتی اسمٰعیل قاسمی سے خطاب فرمایا مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ ڈاکٹروں کے تمام تر ہدایات کے بعد مجھے کچھ کہنے میں پرہیز کرنا چاہیے، لیکن مجھے چند باتیں کہنی ہے جس طرح سے جھوٹے الزامات ہمارے مخالفین کے اسٹیج سے لگائے گئے ہیں، جیسے ایک جلسہ سے شیخ آصف نے کہا مفتی اسمٰعیل قاسمی نے ممبئی میں کوسی واڑہ کوئی جگہ ہے وہاں پر 179 کروڑ روپے کی زمین خریدی ہے کبھی کہتے ہیں خریدی ہے کبھی کہتے ہیں سودا کیا ہے انکو خود ہی پتہ نہیں ہے کہتے ہیں کہ میرے پاس پیپر ہے مَیں ان سے کہنا چاہتا ہوں آپکے منہ میں گھی شکر، آپ کے پاس کاغذات ہے تو لے آئیں مَیں آپ کو ففٹی پرسنٹ نصف حصّے کا مالک بنا دوں گا 179 کروڑ روپے مَیں ان سے کہوں کہ آپ لکھ کر دیں تو شاید لکھ نہیں سکتے، اگر انکے پاس کاغذات ہے اور انکے الزام میں سچائی ہے تو مَیں نے الیکشن کا جو فارم بھرا ہوا ہے اس میں مَیں نے اپنی جائیداد property بتایا ہے اور یہ چیز اس میں نہیں ہے اگر آپ کے پاس کاغذات ہے تو الیکشن کمیشن میں جاکرکے پیش کردے اور صحیح ثابت کردیں میرا فارم رد ہوجائے گا۔

اور الیکشن ون سائڈ ہوجائے گا ظاہر سی بات ہے جب انکے سامنے مدمقابل رہے گا نہیں تو پھر بچے گا کیا وہ ون سائڈ چن کر کے آۓ گے مَیں انکو مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ اسٹیج پر جھوٹ فساد بولنے سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ ادھر محنت نہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں چلے جائیں اس طرح کے بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں مَیں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ الیکشن ہوتا رہتا ہے 2019 میں بھی الیکشن ہوا تھا اسوقت شیخ آصف دعویٰ کر رہے تھے پچاس ہزار ووٹوں سے جیتوں گا اور نتیجہ نکلا تو 38 ہزار ووٹ سے ہار گئے جبکہ انکے پاس زمین پوری سجی سجائی تھی لیکن شاید مالیگاؤں والوں کے مزاج کو سمجھا نہیں بنکروں کے متعلق کہا اگر بنکروں کا کوئی مسئلہ ہوگا تو 43 پیتری چڑھ کر آنا ہوگا تو مَیں سوچوں گا تمہارا کام کرنا ہے کہ نہیں شفیق رانا انکے ساتھ تھے اور اس بات کو سن کر اس دن سے 43 پیتری نہیں چڑھے ہمارے یوسف الیاس نے کہا کہ 43 پیتری تو جانے دیں ہم ہمارے مسئلے کا حل مسجد کی دو پیتری چڑھ کر اللہ سے کروالیں گے اور 2019 کے الیکشن ہارنے کے بعد شیخ آصف نے علی الاعلان کہا مَیں نے 30 ہزار ووٹ کٹ کروایا ہے پارلیمنٹ الیکشن میں پولنگ بوتھ پر پہنچے یہ سمجھ میں آیا انکی ووٹ شیخ آصف نے واقعی کٹ کروایا ہے آج ان لوگوں کو اس حرکت کا بدلہ لینے کا ہے اور تقریباً 15 سے 20 ہزار ووٹ نئے ووٹر ہے جو پہلی بار ووٹ دینگے یہ ہمارے مستقبل ہیں اب ہمیں مالیگاؤں کی تعمیر و ترقی کے لئے سوچ سمجھ کر ووٹ دیں کے اپنا ووٹ ضائع نہ ہو اس طرح مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ شہر سے بڑھتی ہوئی غنڈہ گردی اور نشہ آور اشیاء کی خریدو فروخت اور اس کے بڑھتے ہوئے استعمال کی روک تھام کیلئے اور شہر کی بنیادی سہولیات فراہم کروانے کے لیے پانچ نمبر بٹن پتنگ نشان پر ووٹ دیں اور مجھے کامیاب کریں ان شاءاللہ مَیں آپکو مایوس نہیں کروں گا.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے