مالیگاؤں (پریس ریلیز) جامعہ محمدیہ منصورہ کیمپس کے زیراہتمام جاری آسمہ خاتون جونیئر کالج اور آفاق اکیڈمی میں انٹر اسکول "اسپیل بی" کا مقابلہ پانچویں تا دسویں جماعت کے طلباء کیلئے منعقد کیا گیا۔ آسمہ خاتون جونیئر کالج کی پرنسپل صدف میڈیم اور آفاق اکیڈمی کے پرنسپل نوید انصاری سر کی نگرانی میں اس مقابلے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جبکہ مذکورہ مقابلے کے لئے انگلش زبان کے ماہر اساتذہ کو بطور جج مقرر کیا گیا۔ مقابلے میں شریک طلباء نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
بعدازاں مقابلے کے اختتام پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے تمام طلباء کو ٹرافی کے اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر آسمہ خاتون جونیئر کالج کی پرنسپل صدف میڈیم نے بتایا کہ "اسپیل بی" مقابلوں سے بچوں میں نئے نئے الفاظ سیکھنے کا شوق پروان چڑھتا ہے۔ پرنسپل نوید انصاری سر نے کامیاب ہونے والے تمام طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ طلباء ایسے مقابلوں میں ذوق و شوق سے حصہ لیں۔ تاکہ اس کے ذریعے بچوں کو زبان دانی میں مہارت حاصل ہوسکے اور تلفظ بہتر ہوجائے۔
0 تبصرے