مفتی اسمٰعیل نے پانچ سال میں وقف املاک پر اسمبلی میں کبھی آواز نہیں اٹھائی ، میں نے ہی آواز اٹھائی ہے :آصف شیخ
آل مالیگاؤں پگڑی مومن جماعت، ادارہ اشرفی مومن جماعت اور یوا مومن فاؤنڈیشن کی جانب سے آصف شیخ کا استقبال
مالیگاؤں (پریس ریلیز) جس طرح شیخ رشید نے تمام برادریوں کو ساتھ لیکر شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے کامیاب کوشش کی ہے اور مومن پگڑی جماعت کو بھی ساتھ لیکر چلا ہے اسی طرح میں بھی آپ کے ساتھ رہ کر خدمت کرونگا۔شہر کے مشرقی حصے دیانہ دیانہ گٹ نمبر 218 میں پگڑی مومن جماعت کیلئے ایک ہال، وال کمپاؤنڈ سمیت تعمیر کر کے دیا جائے گا جس کی تیاری شروع ہوگئی ہے اسی طرح گرووار وارڈ میں بھی ایک ہال الیکشن کے بعد بناؤں گا۔اس طرح کے جملوں کا اظہار آصف شیخ رشید نے کیا ۔موصوف داؤد سیٹھ کمپاؤنڈ میں منعقدہ پگڑی مومن جماعت کی جانب سے استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ مجھکو خوشی ہو رہی ہیں کہ آج پہلی دفعہ پورے شہر سے پگڑی مومن جماعت ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئی ہیں اور آپ نے نوجوانوں کی تعلیم و روزگار کیلئے نیک قدم اٹھایا ہے ۔میں اپکو مبارک باد پیش کرتے ہوئے آپکا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔آصف شیخ نے کہا کہ آج چناؤ کا ماحول ہے اس لئے میں آپ سے گزارش کرونگا کہ آپ مجھ کو ووٹ دو پھر ایک بار میرا کام دیکھو ۔میں صاف ستھرا امیدوار ہوں ۔اسمبلی میں لڑنے والا نمائندہ ضروری ہے ۔نتیش رانے جیسے فرقہ پرستوں کا منہ توڑ جواب اسمبلی میں دینا چاہیے باہر نہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ آج شہر کے ایم ایل اے مفتی اسمٰعیل نے پانچ سال میں ایک بھی فرقہ پرستی کیخلاف منہ نہیں کھولا ۔بلکہ اسمبلی میں شیخ آصف کیخلاف سرکار گرفتار کرنے کیلئے منہ کھول دیا لیکن نتیش رانے مالیگاؤں آتا ہے زہر اگلتا ہے اور ایم ایل اے خاموش رہتا ہے اور بعد میں ڈرامہ دھرنا آندولن.
آصف شیخ نے کہا کہ بدھ کو مجلس کا جو دھرنا ہوا اس میں بھی شیخ آصف کو برا کہا گیا ۔کیوں؟ دھرنا گری راج مہاراج اور نتیش رانے و وقف ترمیمی بل کے خلاف تھا لیکن مفتی اسمٰعیل سمیت دیگر لیڈران نے شیخ آصف کو برا کہا ۔مفتی اسمٰعیل نے اسمبلی میں کبھی وقف بورڈ کی املاک اور کام کاج پر سوال نہیں اٹھایا ۔آصف شیخ نے مزید کہا کہ میں جب ایم ایل اے تھا تب میں نے سوال لگایا تھا تو مجھکو وقف بورڈ نے اسمبلی ہال میں معلومات دی تھی کہ وقف بورڈ کی املاک مہاراشٹر میں ایک لاکھ ایکر زمین ہیں اور اس میں سے 70 ہزار ایکر زمین پر اتی کرمن ہے ۔اس پر میں نے کہا تھا کہ بورڈ اس آتی کرمن کو جلد از جلد نکالے اور واپس اپنے تابع میں لے ۔آصف شیخ نے کہا کہ مفتی اسمٰعیل قاسمی نے صرف پانچ سال اپنا گھر بھرنے کا کام کیا ہے ۔دادا بھسے کی جی حضوری اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی دوست پارٹی ایکناتھ شندے کے ایم ایل سی کو ووٹ دیا ۔شہر کو فائدہ پہنچانے کی بجائے اپنا فائدہ اٹھایا.
آصف شیخ رشید نے کہا کہ پانچ سال سے حضرت سوئے ہوئے تھے انہیں آج ضلع بنانے کی یاد ستا رہی ہیں اور گورنر کو ضلع بنانے کا لیٹر دے رہے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ یہ سب ڈرامہ اور بہانہ بازی ہے ۔اصل میں مفتی اسمٰعیل آصف شیخ کو جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں۔آصف شیخ نے کہا کہ ناسک میں گورنر سے ملاقات کرتے ہوئے مفتی اسمٰعیل نے مطالبہ کیا کہ آصف شیخ کو گرفتار کرتے ہوئے جیل میں ڈالا جائے ۔آصف شیخ نے اس پر کہا کہ گورنر کا دائرہ کار کیا ہے اور کس طرح قانون نے ہمیں آزادی دی ہیں ہم اپنے آپ کو کس طرح بچا سکتے ہیں اور کس طرح قانون کے تحت دوسروں پر کارروائی کروا سکتے ہیں یہ سب ہمیں پتہ ہے ۔
آصف شیخ نے مفتی اسمٰعیل کی اسمبلی میں امیدواری کو لیکر بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہیں زبردستی مجلس کے کھنٹے سے باندھا جارہا ہے ۔اور سودا کیا گیا ہے کہ وہ اسمبلی چناؤ لڑے، کارپوریشن چناؤ اسلام آباد والے لڑینگے ۔آصف شیخ نے کہا کہ کارپوریشن چناؤ میں ٹکٹ کی تقسیم بھی روپیہ پیسہ لیکر کی جائے گی اور جسے چاہے ٹکٹ دیا جائے گا ۔اس طرح مفتی اسمٰعیل خود تو بندھ گئے اب ہونے والے کارپوریٹر کو بھی اسلام آباد کے کھنٹے میں باندھ دیا ۔آصف شیخ نے کہا کہ اتنی بے بسی اچھی نہیں ہے ۔میں تو کھلے عام مفتی اسمٰعیل کے تمام کارپوریٹرس اور خواہش مند امیدواروں کو آفر دیتا ہوں کہ آؤ میرے ساتھ، شہر کی ترقی کیلئے، اسمبلی چناؤ میں میرا ساتھ دو میں تمھیں کارپوریشن میں ٹکٹ دونگا وہ بھی فری میں،
آصف شیخ نے کہا کہ اویسی برادران وقف بورڈ کی کروڑوں روپے کی زمین ہڑپنے والے ہیں، وقف بورڈ کے نام پر سیاست کررہے ہیں ۔اور آج وقف بورڈ کے نام سے سیاست کررہے ہیں اس طرح کا الزام امجد اللہ خان مجلس بچاؤ تحریک حیدرآباد نے بھی ویڈیو بیان میں دیا ہے ۔اسی کا حوالہ دیکر آصف شیخ نے اویسی سے لیکر مفتی اسمٰعیل تک کہ جذباتی تقریر سے گمراہی پھیلانے اور مسلمانوں کو دھوکہ دینے والا بتایا ۔موصوف نے کہا کہ پانچ سال قبل تبزیر انصاری کے نام پر مآب لنچنگ کا واقعہ بتا کر سیاست کی گئی جذبات میں عوام کو لاکر ووٹ حاصل کئے اور اس کے بعد کئی تبزیر انصاری حادثہ کا شکار ہوئے مآب لنچنگ ہوئی اویسی مالیگاؤں تک نہیں آئے ۔مالیگاؤں کو مفتی اسمٰعیل اور اویسی نے یتیم چھوڑ دیا ۔یہاں کوئی اسکول، کالج، بڑا مدرسہ، یتیم خانہ ،اسٹڈی سینٹر تک نہیں کھولا نہ کوئی تعمیری کام ہوا اور پھر بولتے ہیں کہ ہم مسیحا ہیں اصل میں یہ جھوٹے لوگ ہیں ۔جذبات میں لاکر مسلم نوجوانوں اور خواتین کو گمراہ کر اقتدار حاصل کررہے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ کیا اویسی کے چلانے سے مآب لنچنگ کم ہوگئی؟ کیا تین طلاق کا قانون منظور نہیں ہوا؟ کیا ہندو مسلم کے بیچ تفرقہ ختم ہوگیا، کیا تبریز انصاری کے قاتلوں کو پھانسی ہوئی؟ جیسے کئی اہم راز آصف شیخ نے پردے سے اٹھائے ۔اس لئے میرا شہر کی عوام سے مطالبہ ہے کہ اس مرتبہ کوئی غلطی نہ کریں ۔جذبات سے اوپر اٹھ کر صرف کام کی بنیاد پر الیکشن میں مجھکو ووٹ دیں میں سب کو ساتھ لیکر شہر کی ترقی کرونگا۔
آصف شیخ نے مزید کہا کہ ہم الیکشن میں حصہ جمہوری انداز میں لڑ رہے ہیں اور انتظامیہ اور اپوزیشن سے بھی کہوں گا کہ شفاف الیکشن لڑا جائے ورنہ اپوزیشن جس انداز میں چناؤ لڑیگی اسی انداز میں ہم بھی لڑینگے ۔آصف شیخ نے کہا کہ ذاتیات پر کمینٹس برداشت نہیں کی جائے گی ۔الیکشن کی پولنگ بند ہونے کے بعد سمجھ میں آجائے گا ۔لہٰذا جو لوگ واٹس ایپ پر ذاتیات پر لکھ رہے ہیں انکے اسکرین شارٹ جمع کررہا ہوں ۔انہیں ہر انداز میں سمجھایا جائے گا پھر گھر پر مت آنا، پولس اسٹیشن مت جانا ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم تو پولس اسٹیشن دیکھیں ہیں، رہیں ہیں اور شہریان کی خدمت کیلئے جیل جانے کیلئے بھی تیار ہیں۔
اس موقع پر پگڑی مومن جماعت کے صدر عبد القادر بابو ممبر ، ادارہ اشرفی مومن جماعت کے صدر رفیع الدین ،یوا مومن فاؤنڈیشن کے صدر ربانی بھائی نے اور حافظ انیس اظہر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر رفیق حاجی، ابراہیم ساڑی والے، شرف الدین، شفیق احمد، عبد الرزاق، سلیم احمد، شیخ عتیق، خالد انصاری ،قطب الدین یوا صدر ادارہ اشرفی مومن جماعت سمیت سیکڑوں افراد موجود تھے ۔اس تقریب استقبالیہ میں پگڑی مومن جماعت کے صدر و اراکین اور نوجوانوں کا استقبال کیا گیا ۔اور مستقبل میں کام کاج کرنے کا عندیہ دیا ۔
0 تبصرے