مالیگاؤں (پریس ریلیز) آنکھیں قدرت کا ایک بیش بہا تحفہ ہے جن کا نعم البدل ممکن نہیں ہم میں سے بہت سے افراد ایسے ہیں جو اپنی آنکھوں کی صحت کا خیال نہیں رکھتے جس کے نتیجے میں آنکھوں کے مسائل کم عمری سے ہی سر اٹھانا شروع کردیتے ہے۔ موجودہ دور کی آلودگی میں اضافہ، جدید طرز زندگی، ٹیلی ویزن، موبائل فون اور کمپیوٹر کا ضرورت سے زیادہ استعمال آنکھوں کیلئے مسائل پیدا کردیتا ہے۔
اس مناسبت سے گزشتہ روز خاتون ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول (CBSE) عبدالمطلب کیمپس میں الامین یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے اشتراک سے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خورشید سر اور ڈاکٹر سید ندیم سر کی نگرانی میں آنکھوں کے معائنہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ماہرین نے آنکھوں کے مسائل اور نقصانات سے رائل یونیورسل اسکول کے طلباء و طالبات کو واقف کروایا۔ اور طلباء کی آنکھوں کی جانچ کے بعد انہیں الامین یونانی میڈیکل سے آئی ڈراپ دی گئی۔ وہیں آنکھوں کے ماہرین نے طلباء مفید مشورے عملی طریقے و نسخے بھی بتائے جس کے مطابق کتب کو آنکھوں کو مناسب فاصلے پر رکھ کر پڑھیں، لیٹ کر پڑھنا آنکھوں کو شدید نقصان پہنچانے کا باعث بنتا ہے۔
اس درمیان پرنسپل اخلاق انصاری سر نے چئیرمین رضوان عبدالمطلب سر اور الامین یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جہاں آپ پڑھائی کر رہے ہیں وہاں روشنی کا معقول انتظام ہونا چاہئے۔ اس کے علاوہ ٹی وی اور آنکھوں کے درمیان کم از کم چھ میٹر کی دوری ہونی چاہیے، اور موبائیل کے استعمال سے بچئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آنکھوں کی حفاظت اور صحت مند رکھنے کے لئے سبز پتوں والی سبزیاں جن میں وٹامن A ہوتا ہے اور دودھ کا استعمال کرئیں۔ کاربو ہائیڈریٹ اور پروٹین بھی آنکھوں کی صحت کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔ جبکہ خاص طور پر اپنی آنکھوں کو گرد و غبار و آلودگی سے بچائیں۔ واضح رہے کہ اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں الامین یونانی میڈیکل کالج کا اسٹاف اور امجد سر کے علاوہ رائل یونیورسل اسکول کے اساتذہ نے بہت محنت کی۔
0 تبصرے