رائل یونیورسل اسکول عبدالمطلب کیمپس میں جشن یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد


مالیگاؤں (پریس ریلیز) 15 اگست 2024 کو پورے ملک میں 78 واں جشن یوم آزادی پورے جوش و خروش سے منایا گیا۔ آج کے دن ملک کے ہر کونے کونے میں ترنگا جھنڈا ہر اسکول، مدارس اور کالجوں و سرکاری دفاتر میں بہت اہتمام و شان کے ساتھ بلند کیا گیا. اس مناسبت سے خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیراہتمام جاری رائل یونیورسل اسکول (CBSE) عبدالمطلب کیمپس میں آج 78 ویں یوم آزادی کی رنگا رنگ تقاریب کا آغاز اسکول کے پرنسپل اخلاق انصاری سر کی نگرانی میں ہوا ۔ قبل اس کے ٹھیک صبح 9:00 بجے چیئرمین رضوان عبدالمطلب سر، ڈائریکٹر ریحان عبدالمطلب سر اور ڈاکٹر ثناء میم کے ہاتھوں سے رسم پرچم کشائی انجام پذیر ہوئی۔ بعدازاں قرات سے تقریب جشن یوم آزادی کا آغاز ہوا.معزز مہمانان کا تعارف و رسم گل پوشی کے فرائض کو رائل یونیورسل اسکول کے اسسٹنٹ ٹیچر رئیس سر نے بخوبی انجام دیا اور نظامت کے فرائض کو اسکول کے طلباء نے ادا کیا. جبکہ اس دوران الامین یونانی میڈیکل کالج کے ڈاکٹر قریشی محمد صدیق سر کو مہاراشٹر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس میں ممبر منتخب ہونے پر رضوان عبدالمطلب سر اور ریحان عبدالمطلب سر کی جانب استقبال کیا گیا اور مبارکباد پیش کی۔

 معزز مہمانان میں چیئرمین رضوان عبدالمطلب سر، ڈائریکٹر ریحان عبدالمطلب سر، ڈاکٹر ثناء میم اور ڈاکٹر عابد سر (پرنسپل آف الامین یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل)، ڈاکٹر راشد اختر (پرنسپل آف رائل کالج آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ)، ڈاکٹر طارق دیشمکھ (پرنسپل آف آر ایم ایس انسٹیٹیوٹ آف فارمیسی)، ڈاکٹر نورسر(پرنسپل آف رائل کالج آف فزیوتھراپی)، ڈاکٹر مدثر نذر سر، ڈاکٹر سلم سر ناظم شیخ، مختار شیخ، وسیم شیخ وغیرہ نے شرکت کی۔اس تقریب میں الامین یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل، رائل کالج آف فارماسیوٹیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، آر ایم ایس انسٹیٹیوٹ آف فارمیسی، رائل کالج آف فزیوتھراپی، رائل یونیورسل اسکول (CBSE) کے طلباء وطالبات، اساتذہ و اسٹاف شامل تھے۔ اسکول و کالج کے طالبات نے حب الوطنی گیت، ایکشن سونگ، انگلش، اردو اور ہندی مراٹھی زبان میں تقریریں کی اور یوم آزادی کے دن کی اہمیت کو لوگوں کے سامنے اجاگر کیا۔ 

اس موقع پر الامین یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے پرنسل ڈاکٹر عابد سر نے ایک مثال کے زریعے یہ بتانے کی کوشش کی کہ ہم سب ایک مشین کے حصے کی طرف ہے۔ کوئی ایک بھی بہترین طریقے سے کام نہیں کرے گا تو اس کا نقصان پوری قوم کو ہوسکتا ہے۔ قوم یا کسی ادارے کی ترقی کے لئے سب کو ساتھ مل کر مثبت سوچ و فکر کو لیکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وہیں چیئرمین رضوان عبدالمطلب نے طلباء و طالبات کے سامنے شہید علماء کرام، مجاہدین آزادی اور عظیم روہنماؤں کی قربانیوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ جشن یوم آزادی کی تقریبات کو منانے کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ طلباء میں یہ فکر پیدا کی جائے کہ آپ کو معاشرے اور ملک کو بہت کچھ دینے والوں میں شمار ہونا ہے۔ واضح رہے کہ جشن یوم آزادی کی اس تقریب میں خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیراہتمام جاری تمام کیمپس کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ اس دوران تمام اساتذہ و یونٹس ممبران کے ساتھ ساتھ نان ٹیچنگ اسٹاف وغیرہ حاضر رہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے