آج سے اسلامپورہ سے گھر گھر الیکشنی تشہیری مہم کا آغاز اور بدھ کو پہلا انتخابی جلسہ خیابان نشاط چوک پر ہوگا


اسلام نام پارٹی کھودا پہاڑ نکلا چوہیا مالیگاؤں جیسے مذہبی شہر نے شدید ردعمل کا اظہار کیا انکے ہوش ٹھکانے آگئے مفتی اسمٰعیل قاسمی

فرقہ پرستوں کی سازش کو عملی جامہ پہنانے کا کام شیخ آصف کررہے ہیں علماء سے جنھیں گھن آتی ہیں وہ علماء سے رجوع ہوجائے عبدالمالک سابق میئر 

مالیگاؤں (ناؤنیوزاپڈیٹ) مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رننگ MLA مفتی اسمٰعیل قاسمی نے سردار نگر رابطہ آفس پر ایک پریس کانفرنس بلائی، مفتی اسمٰعیل قاسمی نے میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ 20 نومبر 2024 کو ودھان سبھا کا الیکشن ہورہا ہے مَیں مجلس اتحاد المسلمین سے امیدواری کر رہا ہوں، ہم پارٹی کے لوگوں نے مشورہ کیا، یہ طے ہوا کہ کل سے ہم الیکشنی پرچار تشہیری مہم گھر گھر جا کرکے شروع کر رہے ہیں ہم ہمیشہ یہ کوشش کرتے رہے ہم لوگوں کے دروازے پر براۓ راست جائے اپنا پیغام دیں اور ان سے ووٹ کی اپیل کریں، کل صبح 10 بجے سے اسلامپورہ علاقے سے تشہیر شروع کریں گے، اور بدھ کے دن خیابان نشاط چوک سے پہلا انتخابی جلسہ ہوگا اور اس دن اپنے الیکشن کے تئیں شہر کو تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ برائی کا خاتمہ ہو امن امان قائم رہیں، اس ضمن میں اہلیانِ شہر سے گفتگو کریں گے اور اسی دن اس علاقے و اطراف میں ڈور ٹو ڈور ملاقات کریں گے اور دوسرا انتخابی جلسہ سیلانی چوک پر ہوگا یہاں بھی اسی دن اس علاقے و اطراف کے محلے میں گھر گھر جاکرکے پرچار کریں گے، الیکشن میں ہمارا سب سے بڑا مدعا اچھائی و برائی اس شہر کو سمجھانا ہے وکاس ترقی کے کام ہوتے رہے گے اور روڈ، گٹر پانی لائٹ وغیرہ جیسی سہولیات میسر کروانا کارپوریشن کا کام ہے اسکی ذمہ داری ہیں لیکن کہیں نہ کہیں ہم اپنے آپ کو ذمہ دار سمجھتے ہوئے اگر کارپوریشن سے کام نہیں ہورہا ہے تو حکومت کے مختلف ڈپارٹمنٹ سے فنڈ لاکرکے کام کررہے ہیں، ہمارا شہر تعمیر و ترقی سے آگے بڑھ گیا لیکن ہمارا نوجوان بے راہ روی کا شکار ہوگیا نشہ کی لت اسے لگ گئی شہر کے سنور جانے کے بعد بھی خاندان کے خاندان تباہ و برباد ہونگے یہی وجہ ہے کہ ہم نے اس الیکشن کا عنوان اچھائی و برائی بنایا ہے۔

ایک سوال پر مفتی اسمٰعیل قاسمی نے جواب دیا شہر کو کھنڈر بنانے میں کارپوریشن پر اقتدار میں براجمان لوگ تھے اس لیے کہ جب کارپوریشن شہریان سے ٹیکس وصول کرتی ہیں تو پورے شہر کے رہنے والوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی جس میں روڈ گٹر پانی لائٹ تعلیم، صحت وغیرہ ذمہ داری کارپوریشن پر آتی ہیں اور یہی چیز ہم لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں جو لوگ ساڑھے 7 سال تک کارپوریشن کی مئیر کی کرسی پر بیٹھے روڈ گٹر کی تعمیر وغیرہ بنیادی کام کردیئے ہوتے تو آج شکایت کا موقع نہیں ہوتا، ایک MLA کو پہلے دو کروڑ روپے سالانہ ملتا تھا آج پانچ کروڑ روپے مل رہا ہے لیکن ہم نے ان بنیادی سہولتوں کی فراہمی میسر کروائی اور آج کچھ لوگ ہم سے پانچ سال کا حساب مانگ رہے ہیں ہم شہر کو یہ باور کرانا چاہے گے حساب کن لوگوں کو دینا چاہیے اور ان کاموں کا ذمہ دار کون تھا کانگریس پارٹی سے ٹکٹ کے رابطے پر مفتی اسمٰعیل قاسمی نے جواب دیا جب مَیں شہر سے باہر جاتا ہوں اس قسم کی ہوا چلنے لگتی ہیں یہ سب افواہ ہے جو مخالفین کی طرف سے پھیلائی جاتی ہے اپنے شہر میں چڑیا نہیں بھینس اڑائی جاتی ہیں، ماسٹر اسٹروک کے سوال پر مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ پورے شہر نے اسکی مخالفت کی ہے مالیگاؤں شہر مسجدوں میناروں علماء و ائمہ اور مسلمانوں کی کثیر تعداد والا مذہبی شناخت والا شہر ہے ایک جملہ میں کہو تو کھودا پہاڑ نکلی چوہیا، شاید انکے ہوش ٹھکانے آگئے ہوگے۔

 جس طرح کا ردعمل مالیگاؤں کے ووٹروں نے دیا ہے ایک سوال پر مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ مَیں نے کبھی بھی مذہبی اسٹیج سے ایک بھی سیاسی بات نہیں کہا اور سیاسی منچ سے سیاسی بات کرتے ہیں بعد از عبدالمالک سابق میئر نے ماسٹر اسٹروک کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ جس بات کا ہم اندیشہ کرتے تھے وہ بات سچ ثابت ہوئی، اپنے آپ کو بہت دور اندیش بتاتے ہیں اور اسلام نام بڑی سازش کے تحت لانچ کیا ہے تاکہ فرقہ پرستوں کو اسلام کے بارے میں بولنے کو جگہ مل جائے جیسا اکبر بادشاہ نے دین الہی قائم کیا تھا اسی طرح شیخ آصف نے لایا ہے ہمارا مذہب کہتا ہے کسی کے دین کو خراب مت بولو اور یہ مہاراشٹر نہیں پورے ملک میں ڈائریکٹ اسلام کو برا نہ بولتے ہوئے اسلام پارٹی کو برا بھلا بولے گے یہ موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں آج انکے تعلق سے فتویٰ جاری ہورہا ہے جن کو علماء کرام سے گھن آتی تھی وہ علماء سے رجوع ہوکر صحیح راستے پر آجائے، اس موقع پر یوسف الیاس، عبدالماجد حاجی، حافظ عبداللہ، عیدی امین، محمد حسین انصاری وغیرہ سینکڑوں افراد موجود تھے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے